خوف و خطرے کی صورت میں مسجد کا ملبہ اور سامان دوسری جگہ منتقل کرنا
ایک مسجد کی عمارت کا ملبہ و دیگر سامان کو دوسری مسجد میں لگانا علمائے کرام کیا فرماتے ہیں مسئلہ ذیل کے مطابق ؟ ہمارے گاؤں میں مسلم آبادی کم ہے اور ہندؤوں کی آبادی زیادہ ہے اسی وجہ سے ہم سب لوگ یعنی مسلم آبادی سب یہاں سے دوسری جگہ پر جہاں مسلم آبادی زیادہ ہو وہاں پر جانا چاہتے ہیں۔ ہم لوگ اس سبب سے بھاگ رہے ہیں کہ ہندو لوگ ہم لوگوں کو بہت زیادہ ستاتے ہیں اور عزت کا معاملہ ہے اور ہم لوگوں کو جان کا خطرہ ہر وقت رہتا ہے اور اس صورت میں مسجد کا ہم لوگ کیا کریں؟ اور اس مسجد کا کچھ پیسہ بھی ہے اور ہم لوگ اب تک اسی مسجد کی وجہ سے گاؤں میں رُکے رہے اور اب ہم لوگوں سے ان لوگوں کی سختیاں برداشت نہیں ہوتیں۔ اس کے مطابق ہی فرمائیں۔ المستفتی: اشتیاق احمد، ادیا بیسلپور، پیلی بھیت
الجواب: فی الواقع اگر مسجد کی عمارت پر کفار سے اندیشہ ہے تو عمارت کا ملبہ اور اس میں جو سامان ہے اٹھالیں اور اسے دوسری مسجد میں لگا دیں اور روپیہ بھی کسی مسجد کو دے دیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ