علما کی شان میں گستاخی اور خود کو وہابی کہنے والے سے متعلق شرعی حکم
زید یہ کہ رہا تھا کہ بکر آگیا، کہا کیا بات ہے ؟ زید نے کہا عالموں مفتیوں کی باتیں ہو رہی ہیں، بکر نے کہا عالم مفتی چور ہے اور عالموں و مفتیوں کی ماں بہنوں کی شان میں بڑی بڑی گالیاں دیں اور کہا اگر عالم مفتی یہاں آجائیں تو ان کی مقعد میں دولاتیں مار کر بھگا دیں اور جاؤ اب ہم وہابی ہوگئے ہیں، جس کو پوچھنا ہو پوچھے ، نہ پوچھنا ہو نہ پوچھے ۔ اس پر عمر نے کہا کہ ایسے ہی کہ کہ کر لوگوں کو وہابی کر رہے ہیں اور جاؤ اب ہم بھی وہابی ہو گئے ہیں، جس کو جو کچھ کرنا ہے کرے۔ یہ سب باتیں ہورہی تھیں، جن قاضی صاحب نے توبہ کی تھی وہ خاموش بیٹھے رہے ، جب ان سے کہا گیا کہ آپ نے توبہ صحیح کی یا غلط کی ؟ تو انہوں نے کوئی جواب نہ دیا۔ وہیں پر دوسرے حافظ صاحب بھی خاموش سنا کیے ، انہوں نے بھی کچھ نہ کہا جب علمائے کرام و مفتیان عظام کی ماں بہنوں کی شان میں بڑی بڑی گالیاں دی جار ہی تھیں۔ واقعہ کے چند دنوں کے بعد قاضی صاحب نے قصد آدوسرا نکاح وہابی کا پڑھایا، جب قاضی صاحب نکاح پڑھانے جارہے تھے ، ایک مسلمان نے کہا کہ ابھی تو بہ کر چکے ہو، پھر وہابیوں کا نکاح پڑھانے جارہے ہو ؟ قاضی صاحب نے جواب دیا کہ یہ تو ہماری برادری ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا، نکاح کرنا، ان سے نکاح پڑھوانا، ان کو سلام کرنا، ان کی عیادت کرنا، ان کے جنازوں میں شریک ہونا، ان کی نماز جنازہ پڑھانا، ان کی اقتدا میں نماز ادا کرنا، ان کی شادیوں میں شریک ہونا، ان سے محبت و مودت رکھنا شرعا کیسا ہے ؟ ازروئے شرع جو حکم شریعت مطہرہ کا ہو، تفصیل کے ساتھ صادر فرمائیں۔ بینوا توجروا المستفتی: محمد ایوب رضوی مرزا، کالپی شریف
الجواب: علمائے کرام کی اہانت کفر ہے ۔ اشتباہ میں ہے: الاستهزاء بالعلم والعلماء كفر اور خود کو وہابی کہنا خود اپنے منہ اقراری کا فربننا ہے، جنہوں نے علمائے کرام کی شان میں وہ سخت سخت گالیاں بکیں اور خود کو وہابی گردانا، ایمان سے خارج ہو کر بے دین کافر ہو گئے۔ جب تک توبہ نہ کریں اور کلمہ پڑھ کر مسلمان نہ ہوں ان سے میل جول، کھانا پینا، شادی بیاہ، ان کی عیادت ، ان کی نماز جنازہ، ان کی اقتداء ان سے معاملت سب حرام ہے۔ اور وہ قاضی سخت گنہگار مستوجب نار ہے اور اگر وہابی کو مسلمان جانتا ہے تو انہی کی طرح بے دین ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ شب ۴/ جمادی الآخر ه ۱۴۰۴ھ