چالیس مختصر احادیث مبارکہ کا اردو ترجمہ و تشریح
(احادیث حسب ذیل ہیں ): (۱) ثمن الجنة لا اله الا الله. (۲) الامانة غنى . (۳) تهادوا تحابوا. (٤) الفخذ عورة. (٥) الطيرة شرك. (٦) لا تتمنوا الموت. (٧) اسمع يسمع لك. (۸) من غش فليس منا . (۹) لا وصية لوارث. (۱۰) الخالة بمنزلة الام. (۱۱) افشوا السلام تسلموا. (۱۲) شر البلدان اسواقها . (۱۳) الصبحة تمنع الرزق. (١٤) عذاب القبر حق . (١٥) الصوم جنة . (١٦) للجار حق . (١٧) العين حق . (١٨) الندم توبة. (۱۹) السل شهادة ( ۲۰ ) لا تاتوا الكهان. (٢١) نعم الجهاد الحج. (۲۲) - الدال على الخير كفاعله. (۲۳) تحفة المؤمن الموت. (٢٤) اجتنبوا كل مسکر. (٢٥) الزنا يورث الفقر. (٢٦) من لا يرحم لا يرحم. (۲۷) اذا غضب احدكم فليسكت . (۲۸) الدين النصيحة . (۲۹) اعلنوا النكاح. (۳۰) اكرموا الخبز. (۳۱) زن وارجح . (۳۲) الحمى شهادة . (۳۳) في الحجم شفاء. (٣٤) ابدا بمن تعول. (٣٥) اذا اسأت فاحسن . (٣٦) الدعاء يرد البلاء. (۳۷) الحياء من الايمان. (۳۸) زنا العينين النظر . (۳۹) المؤمن مرأة. (٤٠) الراشي والمرتشى كلاهما في النار.
الجواب: المستفتی: آفتاب احمد رضوی ۱۴۹۸، ڈپیہ کر اس، اردن روڈ، میسور - ۵۷۰۰۱ (1) لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ “ جنت کی قیمت ہے۔ (۲) امانت داری تونگری کا سبب ہے۔ (۳) ایک دوسرے کو ہدیہ دو، آپس میں ایک دوسرے سے محبت رکھو گے ۔ (۴) ران ستر ہے (یعنی اس کا ڈھکنالازم ہے)۔ (۵) بدشگونی مشرکانہ کام ہے۔ (۶) موت کی تمنانہ کرو۔ (۷) در گزر کر، تجھ سے در گزر ہوگی۔ (۸) دھوکہ دینے والا ہم میں سے نہیں۔ (۹) وارث کے لئے وصیت نہیں ۔(۱۰) خالہ بجائے ماں کے ہے۔ (۱۱) سلام کو عام کرو، سلامت رہو گے ۔ (۱۲) شہروں میں سب سے بُری جگہ ان کے بازار ہیں۔ (۱۳) صبح کو سوتے رہنا رزق کا مانع ہے۔ (۱۴) قبر کا عذاب برحق ہے۔ (۱۵) روزہ سپر ہے۔ (۱۶) ہمسایہ کا حق ہے۔ (۱۷) نظر لگنا بر حق ہے۔ (۱۸) ندامت تو بہ ہے۔ (۱۹) مرض ”صل “ میں مرجانا شہادت ہے۔ (۲۰) کاہنوں کے پاس نہ جاؤ۔ (۲۱) حج بہتر جہاد ہے۔ (۲۲) بھلائی کی راہ دکھانے والا بھلائی کرنے والے کے مانند ہے۔ (۲۳) مومن کے لئے موت تحفہ ہے۔ (۲۴) ہر نشہ آور چیز سے بچو۔ (۲۵) زنا محتاجی لاتا ہے۔ (۲۶) بے رحم پر رحم نہ ہو گا۔ (۲۷) جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہو جائے۔ (۲۸) دین خیر خواہی ہے۔ (۲۹) نکاح کا اعلان کرو۔ (۳۰) روٹی کی عزت کرو۔ (۳۱) تول اور وزن میں زیادہ کر۔ (۳۲) بخار سے موت شہادت ہے۔ (۳۳) فصد میں شفا ہے۔ (۳۴) جن کا تو کفیل ہے ان کے ساتھ بھلائی پہلے کر۔ (۳۵) جب تو بڑا کام کرے تو کوئی نیک کام کر۔ (۳۶) دعا بلا کو ٹال دیتی ہے۔ (۳۷) حیا ایمان کا حصہ ہے۔ (۳۸)آنکھوں کا زنا بدنظری ہے۔ (۳۹) مومن آئینہ ہے۔ (۴۰) رشوت دینے والا اور رشوت لینے والا، دونوں دوزخ میں ہیں۔ فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ