پیر کے مشن کے خلاف کام کرنے والے مرید کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید سنی صحیح العقیدہ آدمی ہے اور ایک بزرگ شخصیت سے مرید بھی ہے مگر وہ اپنے پیر کے مشن کے خلاف کام کرتا ہے جبکہ اس کے پیر و مرشد نے اپنی پوری زندگی مسلک حقہ کی اشاعت میں وقف کر رکھی تھی لہذا ایسی صورت میں زید کے اوپر شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے ؟ مفصل و مدلل جواب مرحمت فرما کر عند اللہ ماجور اور عند الناس مشکور ہوں۔ بینوا توجروا المستفتی: ڈاکٹر انوار الحق انصاری، شری وت گنج بازار ضلع گونڈہ
الجواب: مشن کے خلاف کام کرنے سے مراد اگر یہ ہے کہ وہ شخص مسلک حق کا مخالف ہے تو وہ ہرگز سنی صحیح العقیدہ نہیں اور اگر وہ ایسا نہیں تو اس کے لئے یہ کہنا روا نہیں کہ وہ اپنے پیر و مرشد کے مشن کے خلاف کام کرتا ہے ۔ بالجملہ سوال مجمل ہے، تفصیل در کار ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۱۲۱ ذی الحجہ ۱۴۰۴ھ