مسجد میں منبر کی تین سیڑھیوں کی وجہ اور سنت ہونے کا بیان
عالی جناب قبلہ حضور سیدی مرشدی پیر طریقت دام ظلکم دست بستہ آداب قبول ہو ! مسجد میں منبر کی تین سیڑھیاں کیوں ہوتی ہیں ؟ اس سے کم یا زیادہ کیوں نہیں بنائی جاتی ہیں ؟ اس میں کیا راز ہے ؟ اس مسئلہ میں علمائے دین کیا فرماتے ہیں ؟ المستفتی: مولوی سید رجب علی قادری، اسلامیہ حیدریہ مکتب قصبہ ٹودی، فتح پور ، پوسٹ ٹوڑی ضلع جھانسی، (یوپی)
الجواب: مسجد نبوی شریف میں سرکار علیہ السلام کا منبر سر کار کے زمانے سے حضرت معاویہ کے زمانے تک تین درجے کا تھا پھر مروان نے حضرت معاویہ کے زمانے میں ۶ درجے بڑھائے۔ زرقانی علی المواہب میں ہے: " كان ثلث درجات الى ان زاد مروان ست درجات في خلافة معاوية " تو تین درجہ ہونا سنت ہے اور زیادتی کا اختیار ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۹ر ذی الحجہ ۱۴۰۴ھ (1) شرح الزرقاني على المواهب اللدنية، باب ذكر بناء المسجد النبوى وعلى المنبر، ج ۲، ص ۱۸۹ ، دار الكتب العلمية، بيروت