مدرسہ کے کمروں اور برآمدے میں صف بندی اور اتصالِ صفوف کے مسائل
مسئلہ - ۳۴ اندر کے مکان میں جگہ بھر جائے تو برآمدہ سے صف بندی کرنا کیسا؟ نقشه مدرس روم اروم ۳ روم رومی سے سے سے روم کے روم رومه (۱) په مدرسه رضویہ ہدایتہ المسلمین کا نقشہ مشرق ہے۔ روم نمبرار میں نماز جماعت سے پڑھی جاتی ہے۔ اس روم کے اندر ۲ صف ہوتی ہے ، اس کے سامنے برآمدہ بھی ہے۔ جماعت کے لئے ایک صف برآمدہ میں کرنا کیسا ہے؟ جبکہ روم کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔ اگر جماعت قائم کی جاسکتی ہے تو کیا در میان کی دیوار قاطع صف نہیں ؟ اگر قاطع ہے تو صف کے متصل کرنے کی کیا صورت ہے ؟ ترکیب رقم فرمائیں۔ (۲) کتنی اونچی دیوار قاطع صف قرار دی جاسکتی ہے ؟ (۳) دو یا چند صف کے بعد صرف ایک دروازہ بھر کی مسافت کے کھلے رہنے سے پچھلی صفوں کے اتصال کا حق ادا ہوسکتا ہے یا نہیں ؟ (۴) پچھلی صف دائیں بائیں اگلی صف سے دونوں طرف یا صرف ایک طرف طول پکڑلے تو کراہت آئے گی یا نہیں ؟ (۵) امام جب روم نمبرار میں ہوں تو روم نمبرار کے برآمدہ سے لے کر روم نمبر ۴ / یا روم نمبرے کے برآمدہ تک صف قائم کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔ المستفتی: محمد زاہد القادری، مدرس مدرسه رضویہ ہدایت ام سندر پور بازار ، سرلاہی (نیپال)
تكملة الجواب: برآمدہ میں یہ ضرورت صف قائم کرنا جائز ہے کہ اندر کمرہ میں جگہ پر ہو جاتی ہے اور دروازہ میں بھی کچھ مقتدی کھڑے ہونا چاہئے تاکہ حتی الامکان برآمدہ کی صف متصل ہو جائے اور روم نمبرار میں جماعت نہ ہو کہ اس صورت میں امام کا وسط میں کھڑا ہونا کہ سنت موکدہ ہے، فوت ہوگا۔ البتہ دونوں طرف صف استقدر لمبی ہو جائے کہ امام وسط میں ہو جائے تو حرج نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخان از هری قادری غفرله ۱۶/ ذوالحجہ ۱۴۰۲ھ