ایک ہی مسجد میں جمعہ اور عیدین کی متعدد جماعتوں کا حکم اور شرائط
اول جماعت ہی کے خطبہ سے کام چل جائے گا ؟ (۲) اسی طرح جمعہ میں ایک جماعت سے سبھی نہیں نماز پڑھ سکتے ہیں، کیا جمعہ میں بھی چند جماعتیں ہو سکتی ہیں یا نہیں ؟ یا جماعت سے چھوٹے ہوئے لوگ تنہا تنہا پڑھیں گے ؟ (۳) یہی حال الوداع جمعہ کا ہے۔ لہذا حضور والا سے نہایت ہی مؤدبانہ عرض ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل و مدلل جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ عین کرم ہو گا۔ فقط ، والسلام
الجواب: کر سکتے ہیں بشرطیکہ امام ماذون به اقامت جمعہ و عیدین نماز پڑھائے اور ہر جماعت کے لئے علیحده خطبه و مستقل امام ضروری ہے ۔ جو ایک بار جمعہ یا عیدین پڑھا چکا وہ دوسری جماعت کا امام نہیں بن سکتا اور حتی الامکان تعدد جماعت سے بچیں۔ آدمی زیادہ ہوں تو ایک دوسرے کی پشت پر سجدہ کر لیں، پھر بھی بیچ رہیں تو دوسری مساجد میں چلے جائیں۔ یہ بھی ممکن نہ ہو تو دوسری جماعت کے لئے عذر ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ ۷ار ذی قعدہ ۱۴۰۲ھ