نماز تراویح میں لاؤڈ اسپیکر اور مکبر کے استعمال کا شرعی حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ رمضان المبارک میں کثیر تعداد نمازیوں کی ہوتی ہے اور تراویح میں حافظ صاحب قرآن شریف پڑھتے ہیں، تمام نمازیوں کو آواز نہیں پہنچتی ہے ، اس لئے کچھ نمازیوں کا خیال ہے کہ بوقت تراویح لاؤڈ اسپیکر لگا دیا جائے اور مکبر بھی کھڑا کر دیا جائے۔ تو ازروئے شرع مکبر کے ساتھ لاؤڈاسپیکر کا استعمال نماز میں جائز ہے
الجواب: المستفتي : عبد المصطفیٰ رونق صدیقی قادری رضوی خطیب مدینہ مسجد پولو گر گراؤنڈ، ہمت نگر ، گجرات لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نماز میں جائز نہیں کہ سخت مظنہ فساد نماز کا ہے اور بعض صورتوں میں اس کے استعمال سے نماز فاسد ہوتی ہے اور یہ عذر کہ قرآت کی آواز نہیں پہنچتی، کچھ کارگر نہیں کہ مقتدی کو قرآت کی آواز پہنچنا لازم نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۱۵/ رمضان المبارک ۱۴۰۲ھ قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی