حضور اکرم ﷺ کو بڑا بھائی کہنے والے کے پیچھے نماز کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ: میرے یہاں ایک شخص عیدین کا انعام ہے۔ اس نے تحریری طور پر یہ بات کہی ہے کہ حضور اقد س ﷺ میرے بڑے بھائی ہیں، ان کی تعظیم بڑے بھائی کی طرح ہی کرنی چاہئے سو اس میں بھی اختصار کرنا چاہئے “ اور یہ لکھا ہے کہ یہ حدیث کا ترجمہ ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسے امام کے پیچھے عامتہ المسلمین کی نماز جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا، فقط ۔ والسلام المستفتی: اصغر علی، ساکن کوریاں پوسٹ ترکولیا ضلع مشرقی چمپارن
الجواب: وہ شخص کھلا وہابی ہے۔ اسماعیل دہلوی امام الوہابیہ کی تقویت الایمان پر سر منڈائے ہوئے ہے، جیسا کہ سوال میں درج کلمات سے ظاہر ہے۔ اس کے پیچھے نماز پڑھنا باطل محض ہے۔ فتح القدیر میں ہے: "لا تجوز الصلاة خلف اهل الاهواء "() والله تعالى اعلم فقیر محمد اختر رضاخان از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۷ار رمضان المبارک ۱۴۰۴ھ قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی (1) فتح القدير، كتاب الصلوة، باب الامامة، ج ١ ، ص ٣٠٤، مكتبه احياء تراث العربى