مرحومہ کے ہر لڑکے ، ایک لڑکی اور شوہر کے مابین تقسیم ترکہ
سوال
شب ۱۰ر صفر المظفر ۱۴۰۶ھ مرحومہ کے ہر لڑکے ، ایک لڑکی اور شوہر کے مابین تقسیم ترکہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ : ایک مکان ۶۴/۵-۳ر گز مربع ہے جس میں تین دکانیں بنی ہوئی ہیں۔ اس مندرجہ بالا زمین میں ۲ / لڑکے ، ایک لڑکی اور ایک شوہر اُن سب کو کتنی کتنی زمین شریعت شریف کے مطابق ملنا چاہئے؟ براہ کرم جواب سے آگاہ فرمائیں ۔ جناب کی عین نوازش ہوگی۔ المستفتي: محمد صدیق ، ملوکپور ، کسگران، بریلی شریف
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: بر تقدیر صدق سوال و انحصار ورثه في المذكورين بعد تقديم ما تقدم کل ترکہ متوفاة ۲۰/ سہام پر منقسم ہو گا جن میں سے ۵/ سہام شوہر اور ۶/۶/ سہام ہر لڑکے کو اور ۳ر سہام لڑکی کو ملیں گے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ ۲۹ صفر المظفر ۱۴۰۶ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱۱ · صفحہ ۱۹۴
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
لفظ "رضا" کا صحیح تلفظ: را کے زبر کے ساتھ یا زیر کے ساتھ؟
باب: تکملہ
سسرالی تشدد کے بعد میکے میں مقیم بیوی کے لئے مہر معجل اور موجل کے مطالبے کا شرعی حکم
باب: تکملہ
پیر کی بیوہ کے سامنے نامحرم مرید کے آنے اور سزا یافتہ شخص کی امامت کا شرعی حکم
باب: تکملہ
قبر پر اذان کا طریقہ، رمضان میں وفات کی فضیلت اور سالی سے زنا کا نکاح پر اثر
باب: تکملہ
بیٹے کی موجودگی میں بھائی بھتیجے میت کے ترکہ سے کچھ نہ پائیں گے
باب: تکملہ