مسجد البیت، مدرسہ کے جماعت خانہ کو مسجد کہنا اور حالت روزہ میں انجکشن کا حکم
(۴) اگر مسجد البیت کہنا شر ما درست ہے تو کسی دینی مدرسہ کے ”مقام نماز “ یا ”جماعت خانہ کواس سے نسبت کرتے ہوئے مسجد مدرسہ فلاں “ یا ”مسجد دارالعلوم فلاں کہا جائے تو شرعا کیسا ہے ؟ (۵) اگر کوئی شخص حدیث جعلت لی الارض مسجداً" کے لفظ مسجد اور اس کے معنی لغوی سے استدلال کرتے ہوئے جماعت خانہ کو مسجد کہے تو شرعا کیسا ہے ؟ (1) روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ مکروہ ہوتا ہے یا فاسد ؟ برائے کرم ان مسائل کا جواب دلائل و حوالے کے ساتھ تحریر فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں ۔ المستفتي : عبد السلام رضوی، لوہتہ، بنارس (یوپی)
الجواب: ار تا۵) صورت مسئولہ میں جبکہ وہ پوری زمین مدرسہ کیلئے وقف کر دے تو اس پر مسجد نہیں بن سکتی۔ دوسری منزل بھی مدرسہ کی عمارت ہوگی۔ البتہ وہاں نماز پڑھنا جائز ہے اور اسے عرفا مسجد کہ سکتے ہیں لیکن احکام مسجد کے جاری نہ ہوں گے اور مسجد البیت عرفا وہ جگہ ہے جو گھر میں نماز کیلئے بنالیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) روزہ کی حالت میں انجکشن لگوانا جور گوں کے ذریعہ دوا کو اندر پہنچائے، مفسد روزہ نہیں ہے البتہ اس سے احتراز ممکن ہو تو بچنا چاہئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ صبح الجواب۔ سوال میں بعض باتیں تفصیل طلب ہیں۔ واللہ تعالی اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی