خاندان سے تعلق رکھنے پر خنزیر کھانے کی بات کہنے کا شرعی حکم
کہا " خاندان سے تعلق رکھوں تو خنزیر کھاؤں اب ؟ حضرت مفتی صاحب قبلہ ! سلام مسنون میں کہ خاکسار و گنہگار حسنو ، مقیم حال داروخانه بمبئی ایک بار خاندانی تنازعہ میں سخت بیزار ہو کر یہ کہ دیا کہ اس خاندان سے تعلق رکھنا میرے لئے خنزیر کھانے کے برابر ہے۔ یا یہ کہ اگر خاندان والوں سے رشتہ و تعلق رکھوں تو خنزیر کھاؤں اور خنزیر پال کر اُن کے ساتھ رہوں گا لیکن اپنے خاندان والوں کے ساتھ نہیں رہوں گا۔ مذکورہ حالات نے سخت پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے ، خاندان والے بھی سخت ناراض ہیں، زندگی گزار ناسخت مشکل ہے ، دماغ کل ہے۔ دست بستہ حاضر ہوں۔ کرم فرما کر اس بات کا حل شرعی طور پر فرمادیں تو ایک غریب کی
الجواب: یہ قسم شرعی نہیں کہ جس کا کفارہ بصورت حنث کے لازم ہو۔ البتہ تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۱۲۷ شعبان المعظم ۱۴۰۲ھ