غیر انبیاء وملائکہ کو معصوم جانن شیعہ کا عقیدہ کفریہ ہے۔ پنجتن پاک، غوث پاک ، خواجہ پاک وغیرہ کہنا جائز ہے۔ حضور کے حاضر و ناظر ہونے سے انکار گمرہی!
بخدمت شریف مفتی اعظم حضرت شیخ الاولیاء علامہ مولانا اختر رضا خاں صاحب دامت برکاتہم العاليه ! السلام عليكم کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین اور حضرت سرکار اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ : ہمارے قصبہ رسول آباد اور قرب وجوار کے دیو بندی یہ کہتے ہیں کہ پنجتن پاک اور بارہ امام اور چودہ معصوم کوئی نہیں ہیں ۔ پنجتن پاک اور چودہ معصوم اور بارہ اماموں کا عقیدہ رکھنے والا شیعہ ہے اور کہتے ہیں کہ کیا یہی پاک ہیں اور کیا سب ناپاک ہیں غوث پاک کو پاک لگانے پر بُرا مانتے ہیں اور رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی لگانے کو منع کرتے ہیں حضور کا علم غیب اور حاضر و ناظر ہونے کا انکار کرتے ہیں اور چاروں خلفائے راشدین میں حضرت علی کرم اللہ کا کیا مقام ہے؟ یہاں کافی اس بات پر انتشار چل رہا ہے حضور برائے کرم جلد جواب فرما کر ہم سنیوں کی لاج رکھیں ۔ فقط ۔ المستطقی : مسلمانان سنی ،قصبہ رسول آباد ضلع آناؤ
الجواب: عصمت خاصہ انبیائے کرام و ملائکہ عظام ہے غیر انبیاء و ملائکہ کو معصوم جاننا فی الواقع شیعہ کا عقیدہ کفریہ ہے اور پالیتن پاک اور دیگر ائمہ اہلبیت سے محبت اور ان کی عظمت اللہ و رسول پر ایمان کی علامت اور اللہ و رسول کی عین اطاعت ہے اور انہیں پاک کہنا کیونکر منع ہو گا جبکہ اللہ عز وجل نے انہیں خود پاک کہا۔ قال تعالیٰ: لّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُظهِرَكُمْ تَطْهِيرًا تو انہیں پاک کہنے سے وہی منع کرے گا جس کا ایمان قرآن پاک پر نہ ہوگا اور وہابیہ ایسے ہی ہیں اور ان کا حضور علیہ السلام کے لئے مطلقا علم غیب سے انکار کفر ہے اور حاضر و ناظر سے انکار گمراہی و بددینی ہے۔ حضور علیہ السلام کے علم غیب کے بابت انباء المصطفیٰ اور حاضر و ناظر کے لئے ہمارا شمارہ جون جولا ئی رسالہ سنی دنیا میں دیکھیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی