شیعہ کو کسی تنظیم یا ادارہ کا صدر بنانا
محترم المقام حضرت علامہ مفتی اختر رضا خاں صاحب قبلہ از هری دار العلوم منظر اسلام، بریلی شریف، یوپی ! السلام علیکم عرض خدمت یہ کہ مسئلہ ذیل کی تشریح شریعت کے مطابق بتلا کر کرم فرمائیں۔ ہمارے شہر میں ہلال کمیٹی اور انجمن اسلام کے نام سے موسوم کئے جانے والے دو ادارے ہیں۔ مذکورہ ادارے بذریعہ چندہ جاری ہیں۔ ان اداروں کے ممبران میں اکثریت سنیوں کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ چندہ دہندگان حضرات میں بھی اکثریت سنیوں کی ہے۔ ان اداروں میں بالخصوص انجمن اسلام ضلع بیلگام میں سنیوں کے نادار و یتیم بچے زیر تعلیم ہیں لیکن ان اداروں کا صدر مہتم کھو جا ہے یعنی شیعہ ہے اور اس کو دین سے کوئی تعلق نہیں۔ سوال در پیش یہ ہے کہ آیا ایسے شخص کو ہلال کمیٹی اور انجمن اسلام وغیرہ اداروں کا صدر بنا سکتے ہیں اگر بنا سکتے ہیں تو شریعت کے مطابق مع شرائط وضوابط مدلل جواب سے نوازیں۔
الجواب: نہیں کہ شیعہ اپنے عقائد کفریہ کے سبب کافر مرتد بے دین ہے اور کافر تو کافر واقف مسلم اگر فاسق ہو تو اسے ناظم و متولی نہ کیا جائیگا بلکہ اسے وجو با معزول کیا جائیگا۔ در مختار میں ہے: وینزع وجوبالوالواقف۔ درر فغيره بالأولى غیر مأمون أو عاجزاً أو ظهر به فسق-الخ ) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۸ / رمضان المبارک ۰۲