گوبر گیس سے حاصل ہونے والی گیس کا استعمال اور اس سے بلب جلانا
کیا فرماتے ہیں حضرت مفتی اعظم ہند علامہ اختر رضاخان صاحب از ہری مدظلہ العالی اس میں کہ: گوبر گیس سے بلب جلانا کیسا ہے ؟ گائے بیل اور بھینس کا گوبر ( پاخانہ) پانی میں مل کر ایک بڑے گڑھے میں ڈال کر اوپر سے لوہے کا ڈھکن سے بند کر دیا جاتا ہے جب وہ گل سڑ جاتا ہے تو اس میں ایک گیس پیدا ہوتی ہے اور اس گیس کو پائپ کے ذریعہ گھر تک لایا جاتا ہے اور اس کی مدد سے بلب روشن کیے جاتے ہیں اور کھانا پکانے کے چولھے جلائے جاتے ہیں۔ مسلمانوں کو اس گوبر سے پیدا ہونے والی گیس اپنے مکانوں، ہوٹلوں وغیرہ میں استعمال کرنا از روئے شریعت مطہرہ جائز ہے یا ناجائز؟ برائے کرم مع دلائل اطمینان بخش جواب دیں، کرم ہو گا۔ المستفتی: محمد اسماعیل ، مکان نمبر ۱۷۲۱/۴، کبیر روڈ، لشکر محلہ، میسور روڈ (کرناٹک)
الجواب: جائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله