انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کی حقیقت اور ایمان و عمل کی شرط
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ پر کہ نبی حسین اور روح الامین کے مابین بحث ہوئی ، نبی حسین نے کہا کہ اشرف المخلوقات کون ہے ؟ روح الامین نے کہا سارے انسان اشرف المخلوقات ہیں، نبی حسین نے کہا نہیں اشرف المخلوقات تو وہ ہیں جو اللہ ورسول بیا کے حکم کی پوری طرح تعمیل کریں ورنہ اشرف المخلوقات سے باہر اور گدھے سے بدتر ہے ، روح الامین نے کہا کیا آپ بھی اشرف المخلوقات سے باہر اور گدھے سے بدتر ہیں ؟ نبی حسین نے کہا کہ جی ہاں میں بھی اشرف المخلوقات سے باہر اور گدھے سے بدتر ہوں، اس لئے کہ میں بھی پوری طرح تعمیل نہیں کر پاتا۔ اس لئے حضور سے استدعا ہے کہ واقعی میں کون اشرف المخلوقات ہیں؟ از راہ کرم جواب عنایت فرمائیں۔ المستفتی: روح الامین، کلکته
واقعی انسان بہ شرط ایمان اشرف المخلوقات ہے اور کافر بد ترین خلق ہے اور موسمن اگر چہ کیسا ہی گنہ گار ہو وہ جانور سے بدتر نہیں، روح الامین تو بہ کرے اور روح الامین اور نبی حسین نام ممنوع ہے بلکہ غلام روح الامین اور غلام نبی حسین نام ہونا چاہئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخان از هری قادری غفرله صح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۸/ ذی قعدہ ۱۴۰۱ھ