صدیقی جماعت کانپور کے دستور اور بدمذہبوں کو بھائی کہنے والی جماعت میں شمولیت کا حکم
چمن گنج کانپور رجسٹریشن نمبر ۴۸۸، اتر پردیش صدیقی جماعت کانپور ہے ۔ اس جماعت کا منشاء ایمیاء اپنی برادری کو اونچا اٹھانا ہے، اس دفتر کانپور سے ایک کتاب جس کا نام دستور اساسی ہے ، شائع کی گئی ہے جس میں تحریر ہے کہ برادری کا فرد کسی عقیدہ اور کسی ملک کا ہو، ہمارا بھائی ہے اور سرسید احمد خاں کی تعلیم و تربیت پر چلنے کی تلقین کی گئی ہے۔ ایسی صورت میں شرعی رو سے جماعت صدیقی میں شامل ہونا کیسا ہے؟ حکم صادر فرمایا جاوے۔ عین نوازش ہوگی ! خادم بقلم شفیع احمد سکر بیٹری مدرسه عربیہ قادریہ کریم گنج، قصبہ پور پور ضلع پیلی بھیت (۱) نبی احمد ۔ (۲) شفیع احمد ۔ (۳) محمد صادق ۔ (۴) حبیب اللہ ۔ (۵) مجیب احمد ۔ (۶) بشیر احمد ۔ (۷) شبیر احمد۔ (۸) مقصود حسین۔ (۹) سراج احمد - (۱۰) حبیب احمد۔ (۱۱) ظہیر احمد۔ (۱۲) فاروق حسین۔ (۱۳) صابر حسین۔ (۱۴) محمد خالد۔(۱۵) اشفاق احمد۔ خادمان اہل سنت و جماعت ، قصبہ پورنپور ضلع پیلی بھیت
الجواب: بدمذہبوں کو بھائی کہنا حرام ہے کہ اس سے بدمذہبوں کی محبت صاف ظاہر ہے اور قرآن عظیم نے بدمذ ہب فساق کی طرف بھی میلان قلب کو حرام و ممنوع فرمایا ہے اور اس پر وعید فرمائی۔ قال تعالى: "وَ لَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ - الآية * اور جو جماعت بدمذہبوں کو اپنا بھائی بتائے اور اُن سے میل جول کی ٹھہرائے وہ جماعت فساق ہے ، اس میں شمولیت حرام بد کام کفر انجام ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) هود: ۱۱۳ فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله صبح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۲۸ شوال المکرم ۱۴۰۱ھ