پنج گنج قادری کے وظائف کی فضیلت اور گناہوں کی مغفرت کے بارے میں سوال
سئله ۶۳ کیا پنج گنج قادری کے وظائف کا معمول پچھلے گناہ کی مغفرت کا ذریعہ ہو گا؟ عالی جناب فیض مآب محترم قبلہ علامہ از ہری صاحب! السلام علیکم مزاج ہمایوں، آپ علم دین کے روشن مینار ہیں، سمع خراشی کی معافی کا طلبگار ہوں۔ اپنا معروضہ پیش کر کے عرض حال ہے: (1) کیا پنج گنج قادری کے وظائف کا معمول پچھلے گناہ کبیرہ کی مغفرت کا ذریعہ اور وسیلہ ہو گا ؟ مزید برآں مذکورہ کی معافی تلافی کی کیا صورت ہو ؟ عام فہم تحریر فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔ (۲) سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ میں بیعت ہونے سے قبل اوراد و وظائف پڑھنے کا شوق رہا ہے ۔ یہ زیادہ تر کشائش رزق کے تھے ، مذہبی رسالوں کے دوران مطالعہ جو بھی وظیفہ پسند ہوا، پڑھنے لگا۔ جب تک دل چاہا، پڑھا۔ بعد میں نیا پڑھنے لگا۔ اپنے نام کے اسم اعظم ایک سے زیادہ نکال کر بعد نماز عشاء اُن کو بھی پڑھا، دل میں وحشت محسوس ہوئی، اس کو خیر باد کہ دیا۔ پیران پیر حضور غوث پاک کے ملفوظات کا ایک ورد دل کو پسند آیا، نماز تہجد کے بعد پانچ سو مرتبہ اول و آخر درود شریف چند ماہ تک پڑھتا رہا۔ یہ اسمائے باری تعالیٰ تھے (اللہ ، لطیف، فتح، وھاب، باسط، رزق، غنی، معنی ) پھر اس کو ترک کر دیا، حسن اتفاق سے مذکورہ بال عام اور بغیر کسی استاد کے صرف رسالوں میں دیکھ کر پڑھ ڈالے تھے۔ ان سب کے
(1) ان شاء المولیٰ تو بہ صحیحہ کے ساتھ ضرور امید مغفرت کی ہے بلکہ اس پر وعدہ الہیہ ہے اور گناہ کبیرہ کی مغفرت کا ذریعہ تو بہ ہے۔ وھو تعالیٰ اعلم(۲) اللہ تعالی کو وہ عمل پسندیدہ تر ہے جو ہمیشہ ہوا اگر چہ تھوڑا ہو اور کسی نیک کام کو کرتے کرتے چھوڑ دینا بُرا ہے اور اس پر ملامت آئی ہے۔ درود شریف کی کثرت اور پنج گنج قادری کی مداومت فرمائیں، بہت برکت کا سبب ہے ، ان شاء اللہ ۔ وھو تعالیٰ اعلمفقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ۲۸/ شوال المکرم ۱۴۰۱ھ