نماز میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی ممانعت اور اس پر اصرار کرنے والوں کا حکم
نماز میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال ممنوع ہے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ : عیدین اور جمعہ کی نماز میں جماعت کثیر ہو تو لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھی جائے یا نہیں ؟ جبکہ مختلف مرکزی جگہوں میں لاؤڈ سپیکر پر نماز پڑھی جاتی ہے اور اس امام پر جو فتاویٰ امجد یہ اور دیگر کتب کی رو سے لاؤڈ اسپیکر پر نماز پڑھانے سے انکار کر دے جسے عوام میں اس امام کے خلاف ہیجان برپا ہو اور عوام اس کو امامت سے برطرف کرنے پر مصر ہو۔ ایسی حالت میں آئندہ کیا کرنا چاہئیے ؟ بعجلت ممکنہ جواب باصواب مرحمت فرمادیں۔ عین نوازش و کرم ہو گا ، فقط ۔ آپ کا خادم علیم اللہ ، سکریٹری مدرسہ اسلامیہ گوپال منبج (سارن )
الجواب: نماز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہے ، اس کی اجازت نہیں ہو سکتی۔ جہاں عوام فتنہ وفساد کے در پے ہوں اور زبر دستی لاؤڈ سپیکر لگائیں تو امام پر الزام نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۲۸ر شوال المکرم ۱۴۰۱ھ