امام کی شرائط، صحیح القراءت اور تقویٰ کی اہمیت
سوال
ارشاد ہو، اور قرآت میں ہندی کی طرح پڑھاتے ہیں، الفاظ غلط بھی نکل جاتے ہیں۔ ہمارے پیش امام نماز پڑھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور جماعت میں نمازی بھی ناراض ہیں۔ جواب سے آگاہ کریں۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: جماعت شیخ منصوری، کٹرہ ضلع جھانسی، اتر پردیش امام کا صحیح الطہارت، صحیح القراءت، مسائل طہارت و نماز سے واقف ہوناضروری ہے، پھر متقی (غیر فاسق معلن ) ہونا بھی لازم ہے۔ جو ان باتوں کا حامل نہ ہو وہ لائق امامت نہیں، یہی حکم امام مذکور کا ہے اور فوطہ بڑھا ہونا اور انگوٹھا ٹیڑھا ہونا کچھ خلل انداز نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ار شوال المکرم ۱۴۰۱ھ دار الافتاء منظر اسلام، محله سوداگران، بریلی شریف
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱۱ · صفحہ ۷۲