مسجد کی چھت پر نماز، عورتوں کا صحن میں نماز اور رمضان میں فاتحہ کا حکم
عورتیں آنگن میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟ علمائے دین و مفتیان شرع متین کیا فرماتے ہیں ان مسائل میں کہ : (1) نماز مسجد کی چھت پر پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ (۲) عورتیں نماز آنگن میں پڑھ سکتی ہیں یا نہیں ؟ تکملة (۳) رمضان شریف کے مہینے میں دن میں فاتحہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ (۴) لاؤڈ اسپیکر سے نماز باجماعت پڑھا سکتے ہیں یا نہیں ؟ (۵) جو لوگ بے نمازی ہیں اور نہ انہیں نماز یاد ہے نہ انہوں نے کبھی نماز پڑھی ہے۔ ایسے شخص کسی کی میت میں یا کفن دفن میں شریک ہو سکتے ہیں ؟ اور نہ بھی روزہ رکھا ہے۔ (1) پائجامہ ٹخنوں سے نیچا ہے تو نماز ہو جائے گی یا نہیں ؟ (2) پانجامہ گھر نے سے نماز ہوگی یا نہیں ؟ (۸) گلے کا بٹن کھلا ر ہنے سے نماز ہو جائے گی یا نہیں ؟ (۹) بال وائم پتلون پہن کر نماز ہوگی یا نہیں ؟ سائل: محمد صابر ، موضع دوپہر یا ضلع بریلی شریف
الجواب: (1) مسجد کی چھت پر چڑھنا سوء ادب ہے، لہذا ممنوع۔ تو اس پر نماز کی اجازت نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) پڑھ سکتی ہیں جبکہ بے پردگی نہ ہو اور پوشیدگی کی جگہ پر بہتر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) پڑھ سکتے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) ضرور نماز جنازہ پڑھیں اور کفن دفن میں بھی شریک ہوں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) مکروہ تحریمی ہوگی اگر تکبر سے نیچار کھا ہو، ورنہ کراہت تنزیہی ہے۔ عالمگیری میں ہے: تكملة اسبال الرجل ازاره ان لم يكن للخيلاء ففيه كراهة التنزيهية اهـ . والله تعالیٰ اعلم (۷) مکروہ تحریمی ہوگی اور پھر سے جائز طریقے پر پڑھنالازم ہو گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۸) حرج نہیں جبکہ سینہ کی ہڈی نہ کھلی ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۹) مکروہ تحریمی ہوگی بنیت تکبر ، ورنہ تنزیہی۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۱۷ار رمضان المبارک ۱۴۰۱ھ (1) الفتاوى الهندية، ج ۵، ص ٣٨٦ ، الباب التاسع في اللبس، دار الفكر بيروت