متفرق فقہی اور عقائدی سوالات بشمول کفارِ ہند، مولانا مودودی، اوجھڑی اور نمازِ کسوف کے احکام
(۱) ہندوستان کے کفار حربی ہیں یا نہیں ؟ اگر حربی ہیں تو زکوۃ و فطرات وصدقات وغیرہ کے کفار ستحق ہیں یا نہیں ؟ جو لوگ زکوۃ و فطرات و صدقات وغیرہ دینا جائز جانتے ہوں، ان پر شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟ (۲) مولانا مودودی ائمہ اربعہ میں کس امام کے مقلد ہیں ؟ اگر کسی امام کے مقلد نہ تھے تو خود ان کی تقلید کرنا اور ان کے لٹریچر کو پڑھنا اور بر حق سمجھنا کیسا ہے؟ اور مولانامودودی پر شریعت کا کیا حکم ہے ؟ (۳) تفہیم القرآن یا خطبہ کا قرآن پاک پر رکھنا جائز ہے کہ نہیں ؟ (۴) مولانا مودودی کی غائبانہ نماز پڑھنا جائز ہے کہ نہیں ؟ جو لوگ جنازہ میں شریک ہوئے یا جانتے ہوں ان کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ (۵) اوجھڑی کا کھانا عند الشرع مکروہ تحریمی ہے یا تنزیہی ؟ (1) پہلی صف میں جگہ ہو تو نابالغ لڑکے کھڑے ہو سکتے ہیں یا نہیں ؟ اگر کھڑے ہوں گے تو تین یا چار؟ یا اس سے زیادہ؟ نابالغ کی نماز میں کراہت ہے کہ نہیں ؟ (۷) سورج گرہن کی نماز جہر سے پڑھے یا سری؟ جو لوگ جہری کی مخالفت کرتے ہیں ان پر شریعت کا کیا حکم ہے؟ (۸) جو حضور پر نور یا اللہ کو حاضر و ناظر نہ مانتے ہوں بلکہ اس کی مخالفت کرتے ہیں ان پر شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟ عرب و عجم کے علمائے کرام حضور علیہ السلام کو حاضر و ناظر مانتے ہیں یا نہیں ؟ اگر مانتے ہیں تو باحوالہ کتب کل کا جواب دیں اور انکار کرنے والے پر شریعت کا کیا حکم ہے؟ فقط ، والسلام عبد القدوس رضوی صدیقی ، بتاریخ ۱۷ مارچ ۱۹۸۰ء مقام و پوسٹ بادم ضلع ہزاری باغ (بہار)
الجواب: (1) حربی ہیں اور کافروں کو زکوۃ فطرہ وغیرہ دینا نا جائز اور جائز جاننے والے پر توبہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) مودودی غیر مقلد گمراہ بلکہ اپنے اقوال کفریہ اور دیو بندیوں کو مسلمان جاننے کے سبب کافر و مرتد بے دین ہے ، اسے مولانا لکھنا حرام اور اس کا لٹریچر پڑھنا بھی حرام ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) قرآن پاک پر کچھ رکھنا سخت خلاف ادب ہے اور تفہیم القرآن کو اس کے اوپر رکھنا بدترین بے ادبی ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) مودودی کی نماز جنازہ پڑھنا حرام بد کام بد انجام بلکہ کفر ہے کہ مرتد اس کا اہل نہیں کہ اس کے لئے نماز جنازہ پڑھی جائے یا دعائے مغفرت کی جائے اور غائبانہ نماز جنازہ ہمارے مذہب حنفی میں صحیح نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) مکروہ تحریمی ہے۔ وھو تعالی اعلم (1) کھڑے ہو سکتے ہیں جبکہ سمجھوال ہوں اور کوئی عدد مخصوص نہیں اور نماز میں کراہت نہ ہوگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۷) سراً پڑ بھی جائے، جو لوگ جہر سے ممانعت کرتے ہیں وہ ٹھیک کہ رہے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۸) وہ وہابی گمراہ بے دین ہیں اور حضور سرور عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو تمام مذاہب کے علماء حاضر و ناظر جانتے مانتے ہیں۔ شیخ محقق عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے اقرب السبل میں تصریح فرمائی کہ : با چندیس اختلافات و کثرت مذاہب یک کس را دریں مسئلہ خلافے نیست کہ وے صلی اللہ علیہ وسلم بحقیقت حیات بے شائبه مجاز و تو ہم تاویل دائم و باقی ست و بر اعمال امت حاضر و ناظر و برطالبان حقیقت را مفیض و مربی“۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخان از هری قادری غفرله ۵/ جمادی الاخری ۱۴۰۰ھ صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم / قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی (1) اقرب السبل بالتوجه الى سيد الرسل برهامش اخبار الاخیار، از شیخ عبد الحق محدث دهلوی، ص ١٥٥، مطبع مجتبائی، دهلی