شوہر و والد کی اطاعت، فاسق کو سلام، وہابی کا ذبیحہ اور اذانِ خطبہ میں انگوٹھے چومنے کے احکام
بنا پر یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر زید مع اپنی زوجہ ہمارے ساتھ رہتا ہے تو اس کی بیوی ہمارے ہی کہنے سے اپنے میکے جاسکتی ہے اپنے شوہر زید کے حکم سے نہیں اور نہ ہی زید کے روکنے سے ہمارے بھیجنے پر رک سکتی ہے اور اگر ان کو یعنی بکر والد زید کو سمجھایا جاتا ہے تو وہ ناراضگی کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم سے جدا ہو جاؤ جبکہ زید کو نہ ہی کوئی بنا ہوا مکان دیتے ہیں اور نہ ہی زید کی والدہ کی رضا جدائی کی ہے زید کی بیوی پر حکم شریعت مطہرہ کیا ہے؟ جواب بلا تاخیر عطا فر ماکر عنداللہ ماجور ہوں۔ (۲) مسلمان فاسق کو سلام کرنے والے پر شرعاً کیا حکم ہے؟ (۳) آج کل کے وہابی عام کے ہاتھ کا ذبیحہ کیسا ہے؟ (۴) خطبہ کی اذان میں نام پاک مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر انگوٹھا چومنا کیسا ہے؟ فقط ، والسلام المستفتی محمد اشتیاق احمد قادری
الجواب: صدر المدرسین ، تاج العلوم اشرفیہ بآستانہ صد یہ بھیکی پور شریف ضلع رائے بریلی، یوپی (1) زید کی بیوی پر زید کی اطاعت سب سے زیادہ لازم ہے اور زید کو اپنے والد کی اطاعت سب سے زیادہ ضرور لہذا اسے لازم ہے کہ باپ کی مرضی کوملحوظ رکھے اور اس امر میں بلکہ کسی مباح میں اس کی نافرمانی نہ کرے۔ وھو تعالی اعلم (۲) فاسق معلن کو سلام کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ در مختار میں ہے: وو ويكره السلام على الفاسق لو معلنا ) واللہ تعالیٰ اعلم (۳) حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) نہ چاہئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۱۱/ جمادی الاولی ۱۴۰۲ھ الدر المختار، ج ۹، ص ۵۹۵ کتاب الحظر والاباحة باب الاستبراء دار الكتب العلمية، بيروت