اتر پردیش صدیقی جماعت میں شمولیت اور حرام کی تحسین کا حکم
کیا فرماتے ہیں اس مسئلہ میں علمائے اہل سنت و جماعت قدست اسرار ہم کہ: صوبائی سطح پر ایک برادرانہ تنظیم موسومه اتر پردیش صدیقی جماعت قائم کی گئی ہے جس کے مطبوعہ دستور اساسی کی ایک کتاب منسلک ہے اسی دستور کے تحت تنظیم مذکور کا حکومت ہند سے باضابطہ قانونی رجسٹریشن بھی کرالیا گیا ہے۔ دستور اساسی میں اتر پردیش صدیقی جماعت کے قیام کا منشا غایت اور مقاصد درج ہیں۔ برائے کرم بعد ملاحظہ منسلکہ دستور اساسی کے لئے شرعی حکم صادر فرما ئیں کہ اتر پردیش صدیقی جماعت میں متعلقہ برادری کے افراد کی شمولیت کیسی ہے؟ سائل : محمد اسحاق، ۲۴ / یواری محلہ ایٹہ
الجواب: دستور اساسی ملاحظہ ہوا اس کی اساس بد مذہبوں بے دینوں سے اتحاد پر ہے جو حرام ہے بلکہ اس کی تحسین و تزئین نام نہاد سید احمد علی گڑھی کے کلام اور اس کی مثال سے ظاہر ہے اور حرام کی تحسین کفر ہے۔ لہذا اس جماعت میں شرکت حرام کفر انجام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ