مسجد کے آداب، تبلیغی جماعت سے تعلق، گمراہ فرقوں کی کتابیں پڑھانے اور ان کے ذبیحہ کا حکم
مسجد میں بیٹی سگریٹ پینا، سونا، کھانا کیا حکم رکھتے ہیں؟ فرق باطلہ کی کتابیں پڑھانا، مدرسہ میں سکونت کا حکم ، بد عقیدے کا ذبیحہ حرام ہے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ: (1) مسجد کے اندرسونا، کھانا کیسا ہے؟ اگر چہ متولی ہو؟ مسجد کے صحن اور احاطہ مسجد میں بیڑی ،سگریٹ پینا کیسا ہے؟ جوتبلیغی جماعت میں بیٹھتا ہو اس کو مسجد کا متولی یامبر بنانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔ (۲) سنی صحیح العقیدہ (بریلوی) کے علاوہ رافضی ، وہابی ، غیر مقلد، موجودہ تبلیغی جماعت، قادیانی وغیره فرقوں کے عقائد کی کتا ہیں جوسنی صحیح العقید و شخص مندرجہ بالا عقائد کے بچوں کو پڑھائے اس کی امامت درست ہے یا نہیں؟ اور اگر مندرجہ بالا اہل عقائد نیز ہندؤوں کو اردو کی ایسی کتابیں پڑھائے جس میں کسی عقیدہ کا دخل نہ ہو جن کتاب کے مضامین مختلف عقائد کے مصنفین کے ہوں ایسے شخص کی امامت درست ہے یا نہیں ؟ مندرجہ بالا عقائد کی کتابیں اپنے بچوں کو پڑھانا کیسا ہے؟ (۳) اور اپنے بچوں اور بیوی کے ساتھ مستقل طور پر دن ورات مدرسہ میں رہ سکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ نابالغ ہوں جبکہ مدرسہ دن میں لگتا ہو یا صرف رات میں رہ سکتا ہے یا نہیں؟ (۴) مندرجہ بالا عقائد کے ہاتھ کا ذبیحہ درست ہے یا نہیں؟ موجود و تبلیغی جماعت جو اپنے کو سنی حنفی کہتے ہیں ان میں اور رافضیوں میں فرق ہے یا ہمارے نزدیک گمراہی میں دونوں برابر ہیں؟ تبلیغی جماعت میں جانا، موجودہ تبلیغی کتابوں کو مسجد میں پڑھانا یا پڑھنے دینا یا بیٹھ کر مسجد میں ان کے ساتھ سنا کیسا ہے؟ لمستفتی: صاحب خان، محلہ طاہر پو ر وسد پور ضلع سہانی ، گجرات
الجواب: (1) غیر معتکف کو جائز نہیں اور معتکف کو اجازت ہے بشرطیکہ کھانے پینے کے سامان سے مسجد آلودہ نہ ہو اور جماعت کی جگہ نہ گھیرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم اور بیڑی سگریٹ پینے کی صحن مسجد میں اجازت نہیں اور خارج مسجد میں مضائقہ نہیں اور تبلیغی جماعت والوں سے میل جول رکھنے والوں کو مسجد کا متولی یا مبر بنانا جائز نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) فرق باطلہ کی کتابیں بچوں کو پڑھانا، انہیں بدمذہب بد عقیدگی پر جمانا اور ایمان کھونا ہے اور دیگر مضامین کی کتابیں رافضی و قادیانی اور دیو بندی بچوں کو پڑھانا بھی حرام ہے کہ مرتدین سے معاملت ناجائز ہے۔ اور ان سے میل جول حرام ہے اور اس کا مرتکب نالائق امامت ہے جب تک تو بہ نہ کرے اسے امام کرنا گناہ ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) جبکہ اس کے لئے کوئی رہنے کی جگہ نہ ہو تو رہ سکتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) درست نہیں اور روافض و قادیانی و دیو بندی وہابی سب اپنے عقائد کفریہ کے سبب کا فر بے دین ہیں ان کی کتب سے شدید احتر از لازم ہے اور انہیں پڑھنا پڑھوانا حرام ہے۔ اور تبلیغی جماعت میں جانا بھی حرام کفر انجام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله شب ۲۱ / رمضان المبارک ۱۴۳۰ھ