اللہ تعالیٰ کے لیے جمع کے صیغے استعمال کرنے والے مصنف کا حکم
ایک دینی رسالہ ہے جس میں کلمہ طیبہ کی فضیلت اور درود شریف کی فضیلت درج ہے اس میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اسمائے گرامی اور اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کے فضائل بھی درج ہیں اس رسالہ میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے کے بارے میں بہت زور دیا گیا ہے لیکن اس رسالہ میں تشویش ناک بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کو اس طرح مخاطب کیا گیا کہ اے خدا آپ دینے والے ہیں، دیتے ہیں، مارتے ہیں، جلاتے ہیں، فرماتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ خدائے تعالیٰ کو اس طرح پکارنا کیسا ہے؟ اور اس رسالہ کو میلاد شریف کی مجالس میں پڑھنا کیسا ہے؟ اور اس رسالہ کا مصنف سنی ہے یا دیو بندی؟
بے شک اللہ تعالیٰ دینے والا، مارنے والا ، جلانے والا ہے ان اوصاف میں تشویش کی کوئی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ کے لئے جمع کی ضمائر استعمال کرنا وہابیہ کا ادب ہے اور اس وجہ سے مصنف کا عقیدہ تحقیق طلب ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم