مسلمانوں کے لیے کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ایصالِ ثواب کرنا
سوال
کسی مسلمان کی روح کو ثواب پہونچانے کے لئے کلمہ طیبہ پڑھنا، پڑھانا اور درود شریف کا ورد کرنا کرانا کیسا ہے؟ ثواب پہونچانا کیسا ہے؟ بعض مسلمانوں کا یہ کہنا ہے کہ درود شریف کا ثواب صرف حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے لئے جائز ہے۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
جائز ہے اور درود شریف حضور علیہ السلام والتحیة کے لئے خاص ہے مگر اس کا ثواب ہم درود خوانوں کو ملتا ہے اور آدمی کو یہ حق شرعاً پہونچتا ہے کہ وہ اپنی عبادت و قربت کا ثواب دعا کے ذریعہ دوسرے کے لئے کر دے۔ در مختار میں ہے: الاصل ان كل من اتى بعبادة ماله جعل ثوابها لغيره (۲) واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۲۴–۳۲۵
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
کافر کے لیے ایصالِ ثواب اور مغفرت کی دعا کرنا کفر ہے
باب: کتاب العقائد
اللہ تعالیٰ کے لیے جمع کے صیغے استعمال کرنے والے مصنف کا حکم
باب: کتاب العقائد
غیر نبی کو پیغمبر کا درجہ دینے کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج جسمانی اور رویت باری تعالیٰ پر وہابیہ کے اعتراض کا جواب
باب: کتاب العقائد
محفل میلاد میں درود شریف پڑھنے کی شرعی حیثیت
باب: کتاب العقائد