قیام و فاتحہ سے بھاگنے والے اور قیام و فاتحہ نہ کرنے والے امام کا شرعی حکم
محترم بزرگ جناب قاضی صاحب! بندہ ناچیز کا ہزاروں السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ میں پریشانی کے عالم میں آپ سے التجا کر رہا ہوں برائے مہربانی سوال کا جواب مدلل دیں گے۔ ایمان کا سوال ہے۔ عزت کا سوال ہے، عقیدہ کا سوال ہے۔ اللہ کا واسطہ ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے کر آرزو پیش کر رہا ہوں۔ اس نا سمجھ کو جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں تو عین کرم، مہربانی ہوگی۔ میں جواب کے لئے جگہ چھوڑ دوں گا ۔ فقط محمد عبدالعزیز انصاری۔ (1) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و اہل سنت و جماعت کہ جس میلاد شریف میں قیام نہ کیا جائے اور صرف قرآن مجید پڑھ کر دعا کی جائے پھر یہ میلاد شریف اہل سنت کا طریقہ ہے یا وہابی کا ؟ جواب مدلل ہو۔ (۲) جس میلاد شریف میں قیام کیا گیا اور فاتحہ نہیں پڑھی گئی پھر یہ میلادشریف اہل سنت کے طریقہ پر ہوئی یا وہابی کے طریقہ پر جواب دیں گے۔ (۳) ہماری مسجد میں پیش امام صاحب آج قریب قریب سات آٹھ سال سے ہیں دعویٰ کرتے ہیں اپنے سنی ہونے کا لیکن اسی طرح کرتے ہیں جیسا کہ میں نے اوپر سوال میں ذکر کیا پھر ان کے بارے میں کیا خیال کیا جا سکتا ہے؟ مہربانی کر کے جواب دیں گے۔ یہاں سب بریلی خیال کے لوگ ہیں۔ بڑی الجھن میں ہوں۔ جواب دیں گے۔ (۴) مذکورہ مولوی کے پاس اگر کوئی بھی جاتے ہیں کہ مولوی صاحب چل کر فاتحہ کر دیں تو جواب دیتے ہیں کہ فاتحہ کرنا کوئی ضروری نہیں۔ پھر مذکور پیش امام کے بارے میں کیا خیال کریں جبکہ دعویٰ سنی کا پھر فاتحہ اور قیام سے بھاگتے ہیں موقع مل جاتا ہے تو اپنا کرتے ہیں ضرورت پڑنے پر کھڑے ہو جاتے ہیں جواب دے کر ہم لوگوں کو روشنی دیں۔ استفانی محمد صدیق، ایکس۔ پی۔ اور ناہید اضلع ( برگزه، آسام
الجواب: (1) فی زماننا قیام، اہل سنت و جماعت کی علامت ہے اور قیام نہ کرنا وہابیت کی پہچان ہے۔ ان لوگوں کے عقائد کی تحقیق کی جائے اگر و بالی ثابت ہوں تو ان سے پر ہیز ضرور ہے۔ واللہ تعالی اعلم (۲) ترک فاتحہ بھی اہل سنت کے یہاں بھی اتفاقی طور پر ہوتا ہے۔ تو محض اس بنا پر وہابیت کا گمان نہ کیا جائے گا ہاں وہابیت کی بنا پر بھی فاتحہ چھوڑنے کا احتمال ہے۔ لہذا تحقیق عقا ئد چاہئے ۔ واللہ تعالی اعلم (۳) تحقیق عقائد کا حکم ہے۔ اور اس کا طریقہ یہ ہے کہا کا بر دیو بند کے بارے میں پوچھیں اگر اکابر دیو بند کے عقائد کفریہ کو جان کر انہیں مسلمان جانے تو دیو بندی ہے۔ اور قیام وفاتحہ سے بہ اصرار دور رہنا اس کی بد مذہبی کی کھلی علامت ہے۔ لہذا اس کی اقتد ا سے بازرہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) جواب گزرا۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله