تبلیغی، وہابی اور دیوبندی جماعت کے عقائد اور سنی مسجد کا متولی بننے کا حکم
وہابی دیو بندی سنی مساجد کا متولی نہیں بن سکتا ! کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین دومسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: (1) تبلیغی جماعت اور وہابی ، دیو بندی جماعت کے عقیدے کیا ہیں؟ اور اہل سنت و جماعت اور ان جماعتوں کے عقائد میں کیا فرق ہے؟ (۲) کیا کوئی وہابی دیوبندی عقیدے کا شخص سنی مسجد کا متولی نگراں منتظم یا ٹرسٹی بن سکتا ہے؟ جوابات ادارے کے دستخط اور مہر کے ساتھ ہوں عین نوازش ہوگی۔ المستفتی: احمد فتح محمد گولندان با نو منزل سنڈی کیت مرباڈ روڈ کلیان ضلع تھا نہ مہاراشٹر
الجواب: (1) دیوبندیوں کا عقیدہ ہے کہ خدا جھوٹ بول سکتا ہے مولوی اسماعیل دہلوی نے رسالہ یکروزی میں اس کی تصریح کی ہے (1) پھر مقتدائے دیو بند رشید احمد گنگوہی اپنے فتوی میں جس کے فوٹو بعض علمائے اہل سنت کے پاس موجود ومحفوظ ہیں اور رسالہ تقدیس الوکیل عن توہین الرشید والخلیل“ میں بھی وہ فوٹو منسلک ہے جس کا جی چاہے دیکھے،لکھتا ہے : بلکہ وقوع کذب کے معنی درست ہو گئے حضور کے بارے میں ان کا عقیدہ یہ ہے کہ حضور کے لئے علم غیب کا ماننا شرک ہے تقویۃ الایمان اسماعیل دہلوی و براہین قاطعہ رشید احمد گنگوہی خلیل احمد امیٹھوی حضور کے وسعت علم کی کوئی نص قطعی نہیں (۲) حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (۳) اللہ تعالیٰ نے تمہیں وہ سب سکھا دیا جو تم نہ جانتے تھے اور اللہ کا فضل تم پر عظیم ہے۔ اور فرماتا ہے: وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِيْنٍ (۴) نبی غیب بتانے میں جھیل نہیں۔ اور فرماتا ہے: فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى (ه) اللہ نے مصطفیٰ کو وحی فرمائی جو وحی فرمانا چاہی۔ (1) رساله یکروزی مترجم ص ۱۴۵ ، رساله یکروزی فارسی ص ۱۸ ۱۷ ، فاروقی کتب خانه ملتان (ماخوذ از فتاوی رضویه مترجم ج ۱۵، ص ۱۸۲ ، ۱۸۱ مطبع برکات رضاپور بندر گجرات) (۲) براهین قاطعه ۱۲۲، کتب خانه امدادیه (۳) سورة النسا: ۱۱۳ (۴) سورة التكوير : ۲۴ (۵) سورة النجم : ۱۰ نیز ان کا عقیدہ ہے کہ شیطان وملک الموت کا علم حضور سے زیادہ ہے اور ان کے علم کی وسعت بر خلاف حضور کے نص قطعی سے ثابت ہے براہین قاطعہ (۱) نیز ان کا عقیدہ ہے کہ حضور کا نبی آخر الزماں ہونا عوام کا خیال ہے اور ختم زمانی میں بالذات کوئی فضیلت نہیں لہذا حضور کے زمانہ میں یا بعد کوئی نبی پیدا ہو تو خاتمیت محمدی میں فرق نہ آئے گا(۲) حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ (۳) اور حضور فرماتے ہیں: لا نبی بعدی (۲) نیز ان کے حکیم الامت اثر فعلی کا عقیدہ ہے کہ حضور جیسا علم تو ہر صبی و مجنون بلکہ جمیع حیوانات و بہائم کے لئے بھی حاصل ہے (۵) تبلیغی جماعت دیوبندی ہی کی جماعت ہے، اس کے بانی مولوی الیاس کاندھلوی کو اشرفعلی کی تعلیم پسند ہے، اس کا مقصد تحریک صلوۃ نہیں بلکہ اشرفعلی کی تعلیم کی تبلیغ کرنا اور نئی قوم پیدا کرنا جیسا کہ اس نے اپنے ملفوظات میں خود کہا ہے۔ (۲) تبلیغی ، وہابی ، سنیوں کی مسجد کا کچھ نہیں بن سکتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله (1) براهین قاطعه ۱۲۲ مطبع کتب خانه امدادیه دیوبند (۲) تحذير الناس ص ۴۰ ، مطبع فیصل دیوبند (۳) سورة الاحزاب:۴۰ (۴) جامع الترمذی، باب مناقب علی ابن ابی طالب، ص ۲۱۴ ، مجلس برکات (۵) حفظ الایمان، ص ۱۵ دار الکتاب