غیر مقلدین سے تعلقات جائز نہیں!
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں کہ: زید کی شادی اس کے والد نے ایک اہل حدیث عقیدے کی لڑکی کے ساتھ کر دی زید نے شادی سے پہلے منع کیا کہ میں سنی حنفی ہوں میری شادی اہل حدیث میں مت کرو اس پر زید کے والد نے کہا کہ تم کولڑ کی سے مطلب ہے لڑکی سنی حنفی عقیدے پر ملے گی زید نے شادی کر لی اب زید کے دادا کا انتقال ہو گیا زید کی بیوی کے والد والدہ خالو، ماموں وغیرہ تمام کنبہ ورشتہ دار اہل حدیث عقیدے کے ہیں اب
الجواب: لمستفتی : سید شہزادے میاں گھیر جعفر خاں، پرانا شہر بریلی شریف زید کی بیوی اگر سنیہ ہو چکی ہے اور اپنے بد مذہب رشتہ داروں سے ملتی ہے اور شوہر کے گھر بلاتی رہتی ہے تو سخت گنہ گار ہے اور زید بھی نہایت گنہ گار ہے جبکہ وہ اس کے اس فعل سے راضی ہو تو دونوں پر تو بہ لازم ہے اور زید پر فرض ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ہر ممکن طور سے رو کے بدمذہب رشتہ داروں سے علیحدہ رکھے ورنہ مسلمان اسے چھوڑ دیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله