جماعت اسلامی کے عقائد اور ان کے ساتھ میل جول اور جنازہ میں شرکت کا شرعی حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ: (۱) جماعت اسلامی کے عقائد کیا ہیں از روئے شرع ان پر کیا حکم عائد ہوتا ہے، ان سے سلام، کلام اور شادی بیاہ کرنا کیسا ہے؟ ان کی خوشی وقتی اور جنازہ میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ ہمارے یہاں ماحول ایسا ہے کہ کچھ حضرات ایک شخص کے بارے میں جانتے ہیں کہ یہ جماعت اسلامی کا ہے یا دیو بندی وہابی ہے اور وہ شخص اقرار بھی کرتا ہے ان سے سلام و کلام کرتے ہیں ان سے شادی بیاہ کرتے ہیں ان کی خوشی و دینی اور جنازہ میں بھی شرکت کرتے ہیں ہمارے علاقہ یعنی سہرسہ، مونگیر بہار میں شاید ہی دو چار فیصد سنی مسلمان ملیں گے جو ایسی شادی بیاہ یا ان سے سلام کلام نہ کرتے ہوں، ان لوگوں پر کیا فتویٰ عائد ہوتا ہے؟ آیا سب کے سب ایسے سنی حرام کے مرتکب ہیں یا کفر کے؟ بینوا توجروا
مسئلہ - ۱۱۳ جماعت اسلامی کے عقائد وہی ہیں جو وہابیہ کے عقائد ہیں، مرتد سے ہر قسم کے معاملات ناجائز اور ان کے لئے دعائے مغفرت کفر ہے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں کہ: (۱) جماعت اسلامی کے عقائد کیا ہیں از روئے شرع ان پر کیا حکم عائد ہوتا ہے، ان سے سلام، کلام اور شادی بیاہ کرنا کیسا ہے؟ ان کی خوشی وقتی اور جنازہ میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ ہمارے یہاں ماحول ایسا ہے کہ کچھ حضرات ایک شخص کے بارے میں جانتے ہیں کہ یہ جماعت اسلامی کا ہے یا دیو بندی وہابی ہے اور وہ شخص اقرار بھی کرتا ہے ان سے سلام و کلام کرتے ہیں ان سے شادی بیاہ کرتے ہیں ان کی خوشی و دینی اور جنازہ میں بھی شرکت کرتے ہیں ہمارے علاقہ یعنی سہرسہ، مونگیر بہار میں شاید ہی دو چار فیصد سنی مسلمان ملیں گے جو ایسی شادی بیاہ یا ان سے سلام کلام نہ کرتے ہوں، ان لوگوں پر کیا فتویٰ عائد ہوتا ہے؟ آیا سب کے سب ایسے سنی حرام کے مرتکب ہیں یا کفر کے؟ بینوا توجروا (۲) زید کے سامنے یہ بات آگئی کہ لڑکی کے مہر کے متعلق قرآن وحدیث کا جو حکم ہے اس پر عمل کیا جائے۔ تو اس پر زید نے کہا کہ میں قرآن وحدیث کو نہیں مانتا ہوں ، اب اس پر کیا حکم ہے، بینوا توجروا۔ المستفتی: محمد انصار الحق نوری مدرسہ شمس العلوم کمہاری وا یا باسنی ناگور شریف الجواب: (۱، ۲) جماعت اسلامی (نام نہاد) کے عقائد وہی ہیں جو وہابیہ کے عقائد ہیں اور دیو بندی جو اللہ ورسول کی صریح تو ہین کے مرتکب ہو کر علمائے حرمین شریفین و مصر و شام وہند وسندھ کے فتویٰ سے بے شبہ کافر مرتد ، بے دین ٹھہرے جو انہیں مسلمان جانے تو وہ بھی انھیں کی طرح مرتد ، بے دین ہیں، ان سے ہر قسم کی معاملت ناجائز اور ان کو مسلمان مان کر ان سے میل جول اور ان کی نماز جنازہ پڑھنی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کفر ہے اور ان کا نکاح کسی سے ہونا باطل ہے ۔ درمختار میں ہے: ،، لا يصلح ان ينكح مرتد او مرتدة احدا من الناس مطلقا ) جومودودی جماعت کے افراد سے میل رکھتے ہیں ان سے شادی بیاہ کرتے ہیں گناہ گار ہیں تو بہ کریں ، جو ان کو قابل مغفرت جان کر ان کی نماز جنازہ پڑھتے ہوں ان پر تجدید ایمان بھی لازم اور شادی شدہ ہوں تو تجدید نکاح بھی ، اس جماعت کے حالات جاننے کے لئے مودودی کا الٹا مذ ہب ” جماعت اسلامی وغیرہ رسائل علمائے اہل سنت و جماعت ملاحظہ ہوں واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله