اسمعیل دہلوی پر کفر کے فتاویٰ اور ایک اصطلاح کا ترجمہ
علامہ فضل حق خیر آبادی علیہ الرحمہ نے اسمعیل دہلوی کی تکفیر فرمائی اور اعلی حضرت علیہ الرحمہ نے ۷۰ ، وجوہ سے کفر فقہی آشکار کیا! کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ (1) زید کا قول ہے کہ اسمعیل دہلوی کے استاذ یا پیر نے اسمعیل دہلوی کے لیے کفر کا فتویٰ دیا ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟ اگر صحیح ہے تو یہ بھی فرمائیں کہ کسی کتاب میں فتویٰ ہے یا صرف فتویٰ ہے؟ (۲) درج ذیل الفاظ کا ترجمہ فرمادیں عین نوازش ہوگی تداعی امر مندوب کے واسطے منع ہے“۔ فقط والسلام المستفتی: محمد نعیم
الجواب: (1) فقیر کو اس کا علم نہیں ہے البتہ مولانا فضل حق صاحب خیر آبادی علیہ الرحمہ نے اس کی تکفیر فرمائی ہے اور اعلیحضرت امام احمد رضا خاں صاحب علیہ الرحمہ نے الکوکبۃ الشھابیة‘ میں • ۷ وجوہ سے اس کا کفر فقہی آشکار فرمایا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) یہ وہابیہ مانعین فاتحہ ومولود کا اختراعی قاعدہ ہے جس کے ذریعہ وہ فاتحہ ومولود کو منع کرتے ہیں کہ فاتحہ ومولود مستحب ہے اور مستحب کے لئے ان کے نزدیک اجتماع بدعت ہے۔ والعیاذ باللہ ۔ اس بات پر کان دھر نا منع ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله