ہر زمانے میں ایک گروہ ایسا ہو گا جو حق پر قائم ہوگا
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ پر کہ: کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ حق کی حمایت کرنے والا کوئی نہ ہوگا۔ یا حق کرنے یا بولنے والے کی طرف کوئی نہ ہوگا۔
الجواب: (1) المستفتي : محمد يلسين کرانہ مرچنٹ محلہ پورہ صوفی مبارک پور، اعظم گڑھ قیامت کا زمانہ جب بالکل قریب ہوگا ۔ حدیث میں جو یہ فرمایا کہ لاتزال طائفة من امتى ظاهرين على الحق الى يوم القيمة )) یعنی میری امت میں سے ایک جماعت روز قیامت تک حق پر ثابت قدم رہے گی۔ المنهاج شرح صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب ذهاب الایمان ، ج ۱، ص ۸۴، مطبع مجلس وہ اسی معنی ” قرب قیامت پر محمول ہے، جیسا کہ اسی منہاج للنووی میں ہے: معنى هذا انهم لا يزالون الخ الی۔۔۔۔ قرب القيامة (1) بلکہ خود دوسری حدیث میں ہے: لاتزال طائفة من امتى ظاهرين على الحق حتی یاتی امر الله ،، (۲) یعنی اللہ کا حکم آنے تک میری امت کی ایک جماعت حق کی حمایت کرے گی ۔ اور امر اللہ سے مراد وہ ہوا ہے جو قرب قیامت چلے گی تو ہر مومن کو اٹھا لے جائے گی ۔ کمافی الحديث وكما في مجمع البحار : ,, وهو الريح الأخذة روح كل مؤمن (۳)۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله