قادیانیوں کو اہل قبلہ قرار دینا کفر ہے اور اہل قبلہ کی شرعی تعریف
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ: (1) زید عالم دین اور مفسر قرآن ہے اہل شہر ان کو بہت بہتر سمجھتے ہیں ہر ہفتہ قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہیں کافی تعداد میں مسلمان جمع ہوتے ہیں انہوں نے اب سے کچھ عرصہ قبل قادیانیوں کے متعلق ایک فتویٰ دیا جس میں اہل قبلہ تسلیم کرنے کے بعد ان سے میل جول کھانا پینا نیز باہمی تعلقات قائم رکھنے کی شرعی اجازت دی براہ کرم ایسے عالم دین کے متعلق تحریر فرما ئیں کہ اہل سنت و جماعت ان کی طرف رجوع ہوں یا نہ ہوں نیز اہل قبلہ کی تعریف سے مطلع فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔ (۲) زید سنی صحیح العقیدہ کو حضور مفتی اعظم ہند بریلوی سے شرف بیعت حاصل ہے۔ اہل خاندان واہل شہر اس کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ زید پابند صوم وصلاۃ نہایت تقویٰ والا شمار کیا جاتا ہے خطیب و امام بھی بنایا جاتا ہے زید نے اپنی بڑی لڑکی کا عقد ایک نہایت بد عقیدہ وہابی سے کیا تھا جبکہ اہل سنت و جماعت میں کافی عرصہ تک ذکر چھڑا رہا۔ اب زید نے اپنی دوسری لڑکی کا عقد پہلے سے زیادہ بے ادب گستاخ وہابی کے لڑکے سے کر دیا ہے۔ براہ کرم مطلع فرمائیں کہ زیدا اپنی خوبیوں کے باوجود کس سزا کا مستحق ہے؟ زید سے سلام و کلام میل جول رکھنا چاہئے کہ نہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔
الجواب: رفعت اللہ خاں محمد یسین قادری، شاہجہان پور (1) زید بے قید اس فتویٰ ملعونہ سے جس میں اس نے قادیانیوں کو اہل قبلہ قراردیا ، کافر ہو گیا اس پر تو بہ وتجدید ایمان فرض ہے اور تجدید نکاح بھی اگر بیوی رکھتا ہو۔ درمختار میں ہے: ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل والنكاح واولاده اولادزنا) اہل قبلہ وہ لوگ ہیں جو تمام ضروریات دین پر ایمان رکھتے ہوں ضروریات دین میں سے کسی مسئلہ ضرور یہ دینیہ کا منکر اگر چہ کیسا ہی نمازی ہو ہر گز مسلمان نہیں ورنہ مانعین زکوۃ عہد صدیقی میں اور مسیلمہ کذاب اور منافقین عہد نبوی میں کافر نہ ٹھہر تے اور ان سے قتال نہ کیا جاتا۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم ۔ (۲) زید بے قید نے واقعی اگر ایسا کیا تو سخت گناہ گار مستحق نار دیوث بدکردار ہوا وہابیہ مرتد ہیں اور مرتد کا نکاح عالم میں کسی سے صحیح نہیں ۔ درمختار میں ہے: لا يصلح ان ينكح مرتد او مرتدةاحدا من الناس مطلقا (۱) رد المحتار میں ہے: ای مسلما او کافرااومرتدامثله (۲) تو یہ نکاح نہ ہوا بلکہ زنا وسفاح ہوا اور اس کے اس فعل بد سے جو راضی ہو کر شریک مجلس ہوئے سب زناکے دلال ہوئے ۔ ان سب پر تو بہ لا زم ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم تحسین رضا غفرلہ ۱۳ / جمادی الثانی ۱۳۹۸ھ