حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نور خدا ہونے اور آپ کے نور سے کائنات کی تخلیق کا بیان
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ہذامیں کہ : (۳) زید کہتا ہے کہ حضور پاک یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نور خدا نہیں ہیں اور حضور کے نور سے ایسی کوئی چیز نہیں جو پیدا ہوئی ہے۔
(۳) حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بے شک نور خدا ہیں اور اللہ تعالیٰ نے حضور کے نور سے کائنات کو پیدا فرمایا ہے۔ حدیث شریف میں ہے: ،، یا جابر ان الله تعالى خلق قبل الاشیاء نورنبیک من نوره (۲) اے جابر اللہ تعالی نے تیرے نبی کے نور کو اشیاء سے پہلے اپنے نور سے پیدا فرمایا۔ علامہ محقق عارف باللہ سید عبد الغنی النابلسی قدس سرہ حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ میں فرماتے ہیں: وقد خلق كل شئ من نوره (۳) اور نبی کے نور سے ہر ھی بنائی۔ متعدد احادیث میں یہ مضمون وارد ہے اور تفصیل کے لئے صلاة الصفافی نور المصطفیٰ“ دیکھئے۔ اور زید گمراہ ہے، اس سے احتراز لازم ۔ واللہ تعالی اعلم