رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کہنا صریح کفر ہے
سوال
سوال: کیا رسول کو اللہ کے برابر کہا جا سکتا ہے؟ ۲۴/ذیقعد ۱۳۹۸۰ھ جواب: میرے کفر محبت پر نہ کر تنقید اے ناصح - کوئی تو بات دیکھی تھی جو سجدہ کر لیا میں نے ہاں میں رسول اللہ کو اللہ کہہ سکتا ہوں۔ محترمی جناب مفتی صاحب! السلام علیکم مندرجہ سوال کرنے پر ایک شخص نے مندرجہ بالا جواب دیا۔ کیا یہ جواب شریعت کے لحاظ سے درست ہے؟ فقط ۔ والسلام اشفاق حسن خاں ، ۶۵ ، ہولی گیٹ،ایٹہ
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: اس کا جواب مذکور صریح کفر ہے جس سے اس پر تو بہ وتجدید ایمان لازم ہے اور شادی شدہ ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۲۴ ذیقعده ۱۳۹۸ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۲ · صفحہ ۸۰
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
شعارِ شرک کے ارتکاب اور اس میں تعاون پر تجدیدِ ایمان و نکاح کا حکم
باب: کتاب العقائد
اسماعیل دہلوی کی تکفیر نہ کرنے اور کبار وہابیہ و دیابنہ کی تکفیر میں فرق کی شرعی وضاحت
باب: کتاب العقائد
ہولی کھیلنے کا شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
اسلام قبول کرانے میں تاخیر درست نہیں !
باب: کتاب العقائد
مسلمان کو مسلمان کافر کو کافر ماننا ضروریات دین سے ہے!
باب: کتاب العقائد