محفل میلاد اور شعائر اللہ کے لیے مداری کے الفاظ استعمال کرنے کا شرعی حکم
آپ لوگ خدا اور رسول سے بڑھ کر نہیں ہیں اس پر زید نے جذباتی انداز میں کہا بطور تمثیل ۔ بڑے مداری کے سامنے چھوٹے مداری کو کون پوچھے گا اور مجھے تو تمہاری خانصاحبی میں بھی شک ہے۔ چونکہ بکر کا خاندان خاں کا ہے جسے عرف عام میں پٹھان کہا جاتا ہے بکر خاموش واپس چلا آیا اور وقت مقررہ پر بزم میلاد منعقد کرایا میلا دخواں نے جب ساری باتوں پر واقفیت حاصل کر لی تو تمہیدی طور پر دوران میلا دخوانی کے زیر آیت : {ذلِكَ وَ مَنْ يُعَظِمُ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ} اور زیر حدیث مطہرہ لایو من احدكم حتى اكون احب اليه من والده وولده والناس اجمعين کے تحت تقریباً ۱۵ منٹ تقریر کیا کہ اجلاس سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیز محفل میلاد پاک کو لفظ بڑے مداری و چھوٹے مداری سے تشبیہ دینا شعائر اللہ کی توہین کرنا ہے۔ زید خود ایسے ناشائستہ الفاظ سے تشبیہ دیکر اللہ کی نشانیوں کی توہین کا مرتکب ہوا کیا میلا دخواں نے صحیح کہا ؟ اور زید نے لفظ چھوٹے مداری بڑے مداری کا تمثیل موازنہ کا قول کہہ کر تو ہین کے مرتکب ہوئے اگر ہوئے یا نہیں تو بروئے شریعت زید نامی عالم و فاضل کے بارے میں کیا فیصلہ ہے؟ جواب مرحمت فرمائیں۔ السائل : سید عبدالمنان ہاشمی بستوی
الجواب: بر تقدیر صدق سوال زید پر ان اقوال سے جو درج سوال ہوئے تو بہ لازم ہے اقوال بہت سخت ہیں جن سے میلاد کی توہین کی بو آتی ہے لہذا احتیاطاً تجدید ایمان بھی کر لینا چاہیے، آئندہ احتیاط لازم ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله لقد اصاب من اجاب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی دارالافتاء منظر اسلام،سوداگران، بریلی شریف