پل صراط برحق ہے اور اس کی نگہبانی کے متعلق غیر مسلم کے غلط دعویٰ کی تردید
سوال
مکر می جناب مفتی اعظم ہند ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته! بعد سلام مسنون، سری۔ پی ایس شرمانے اپنے تحریری بیان میں لکھا کہ اسلام میں بھی الصراط نامک پل کا بیان آتا ہے جسے پار کر کے ہی جنت میں جایا جا سکتا ہے کہتے ہیں کہ اس پل کی نگہبانی پر بھی ایک کتا تعین کیا گیا ہے۔ اسکے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ پل صراط کی نگہبانی ایک کتا کر رہا ہے (سری پی ایس شرما نے لکھا ) برائے مہربانی آپ اس موضوع پر تفصیل سے لکھیں عین نوازش ہوگی۔ المستفتی : سید نزاکت علی ۲۷٫۱ بانخانه بریلی
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: پل صراط برحق ہے، مگر اس کی نگہبانی کی بابت اس شخص نے جو دعویٰ کیا ، غلط ہے۔ اور اسے اسلامیات میں دخل اندازی کا حق نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۴ رربیع الثانی ۱۴۰۴ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۲ · صفحہ ۳۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
حنفی اور قادری ہونے کی وضاحت اور رضوی، نوری، حشمتی اور برکاتی القاب کے معانی
باب: کتاب العقائد
ناجائز اولاد کا بشرط حسن خاتمہ جنت میں جانے اور اس کے احترام کا بیان
باب: کتاب العقائد
سجادہ نشیں کا معنی، خلیفہ کی شرائط ، بے عذر ترک جماعت جائز نہیں، خانقاہ میں یا کہیں بھی پیر یا کسی کی تصویر لگانا جائز نہیں!
باب: کتاب العقائد
بعد موت جنات کے حالات و انجام کا بیان
باب: کتاب العقائد
پیر کا غیر محرم عورتوں سے خلوت، ہاتھ پیر دبوانے اور ساتھ سلانے کی شرعی حیثیت
باب: کتاب العقائد