حنفی اور قادری ہونے کی وضاحت اور رضوی، نوری، حشمتی اور برکاتی القاب کے معانی
ہم حنفی بھی ہیں اور قادری بھی آخر کیسے؟ جناب قبلہ علامہ مفتی اعظم پیر و مرشد سلام مسنون بعد سلام کے گذارش ہے کہ ایک پوسٹر بدعقیدہ کی جانب سے نکالا گیا ہے۔ آپ کے پاس روانہ کر رہا ہوں غور فرمائیں اور جواب سے نوازیں۔ (1) قادری سلسلہ جو غوث پاک سے متعلق ہے آپ کا مسلک مبلی ہے آپ اگر حنفی مسلک سے نہیں تو ہم قادری کیسے ہوئے۔ (۲) رضوی کے معنی رافضی کے بتائے معاذ اللہ نوری حشمتی برکاتی ان بزرگوں کے لقب کے بارے میں تحریر فرمائیں۔ المستفتی : عبدالجلیل قادری رضوی پڑکا کا نیور
الجواب: (1) وہابیہ کا یہ اعتراض بیجا ہے۔ ہم طریقہ قادری ہیں اور فروع میں امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مقلد ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) یہ ان کا بہتان ہے رضوی سے عامہ اہل سنت کے عرف میں سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا علیہ الرحمۃ کے مریدین و معتقدین مراد ہوتے ہیں اور نوری سیدنا ابوالحسین احمد نوری کے مریدوں پھر مفتی اعظم ہند قدس سرہ کے مریدوں کو کہتے ہیں اور حشمتی شیر بیشہ اہل سنت مولا نا حشمت علی خاں صاحب ع الرحمۃ کے مریدوں کو اور برکاتی مریدین بزرگانِ مارہرہ مطہرہ کو کہتے ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله