علماء کی توہین کرنے والے امام کی اقتداء کا حکم اور سچے علماء کی عظمت و شان
صاحب بھی تشریف فرماتھے ، امام جب علماء پر دشمنی کی بھڑاس نکال چکا تو مولانا نے مائک پر فرمایا کہ اس طرح علمائے کرام کی توہین کرنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے کیونکہ علما دین کے ستون ہوتے ہیں اور مولانا موصوف نے قرآن مقدس کے ۱۷ار پارے کی آیت إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعَلَمَاءُ (بے شک اللہ سے ڈرتے ہیں اس کے بندوں میں علم والے ) پڑھ کر سنائی اور اس آیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: علما دین کے ستون ہیں، دین کے نشان ہیں اور دین کے نشان کی تعظیم ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اس کے بعد امام کا ایک ساتھی (جو فاسق معلن ہے ) نماز کے بعد مسجد ہی میں مولا نا صاحب کو ماں اور بہن کی گالیاں بکنے لگا، مولانا صاحب تو صبر کر کے مسلمانوں کے ساتھ مسجد سے باہر تشریف لے آئے اور احباب اہلسنت کے ساتھ گھر کو چلے گئے لیکن اس معاملہ کو لے کر فتنہ پرداز بدعقید ولوگوں نے ٹھٹھہ بنالیا۔ لہذا دریافت طلب امر یہ ہیں کہ : (1) کیا ایسے علماء دشمن شخص کے پیچھے سی مسلمانوں کی نماز ہو جائے گی ؟ اگر نہیں تو ایسے شخص کے لئے کیا حکم ہے؟ (۲) علمائے کرام کی شان عظمت پر چند دلائل بھی تحریر فرما ئیں ، تا کہ عامتہ المسلمین میں فتنہ کو روکا جائے۔ مرسلہ: سید عابد علی (کرانہ مرچنٹ ) نہر کے پاس رنگ تالاب، کوٹہ نمبر 1 ( راجستھان)
الجواب: (۱) شخص مذکور کے بیان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ سنیوں کو اُن کے علماء سے متنفر و بیزار کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایک مقصد خبیث ہے جو اس کی فساد نیتی اور سنی علماء سے بغض وعداوت پر دال ہے۔ اس کے عقائد کی تحقیق کی جائے کہیں وہابی یا د یو بندی تو نہیں؟ اور بعد تحقیق بد عقیدگی اس سے شدید احتر از لازم ۔ اور اب کہ اس کی سنیت میں شک واقع ہو گیا ہے، اس کی اقتداء اس کا حال کھلنے تک موقوف رکھیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) بچے عالم کی عظمت شروع میں بہت زائد اور اس کا مرتبہ بہت بڑا ہے۔ قال تعالى : قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ) اے محبوب! کیا عالم و غیر عالم برا بر ہیں؟ وقال تعالى : اَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِى الأَمْرِ مِنْكُمْ (۲) اے ایمان والو! اللہ ورسول اور اپنے میں سے حکم والوں کی اطاعت کرو۔ اولی الامر سے ایک جماعت مفسرین کے قول پر علماء مراد ہیں ۔ وقال تعالى : يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوْا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَتٍ (۳) اللہ تعالیٰ تم میں سے ایمان والوں اور ان کے جنہیں علم دیا گیا، درجے بلند فرمائے گا۔ وقال علیہ السلام : العلماء ورثه الانبیاء (۲) علماء انبیاء کے وارث ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ لقد اصاب من اجاب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۹ رذی قعدہ ۱۴۰۲ھ