تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے والدین کے عقیدے کے متعلق شرعی حکم
سوال
(۵) تمام انبیائے کرام کے والدین کے مذہب سے متعلق شریعت کیا کہتی ہے؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
دیگر انبیائے کرام کے والدین کے متعلق تصریح نظر سے نہ گزری مگر ان کے مقام رفیع کے شایان یہی ہے کہ ان کا نسب نجاست کفر سے پاک ہو۔ چنانچہ علامہ ابوالحسن ماروردی سے امام سیوطی ناقل ہیں: لما كان انبياء الله صفوة عباده وخيرة خلقه... استخلصهم من اكرم العناصر و اجتباهم بمحکم الا واصر فلم یمکن لنسبهم من قدح ۔ اس عبارت سے مستفاد ہوتا ہے کہ دیگر انبیائے کرام علیہم السلام کا نسب بھی نجاست کفر سے پاک ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۱۱–۳۱۸
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حقیقی والد کا نام اور ان کا دین
باب: کتاب العقائد
انبیائے کرام کی قبروں میں حیاتِ جسمانی اور ازواجِ مطہرات سے شب باشی کا عقیدہ
باب: کتاب العقائد
آزر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تھے یا چچا؟
باب: کتاب العقائد
قبر پر اذان دینے کا شرعی حکم اور اس سے منع کرنے والے کی حیثیت
باب: کتاب العقائد
آزر کو والد قرار دینے کے لیے پیش کیے گئے حوالوں کی علمی حیثیت
باب: کتاب العقائد