حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حقیقی والد کا نام اور ان کا دین
(۴) حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام کیا تھا؟ اور وہ کیا کرتے تھے؟
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام تارح تھا۔ محققین علمائے کرام کا مسلک یہ ہے کہ حضور پرنو شفیع المذنبین سید نامحمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم کے تمام آبائے کرام و امہات کریمات سید نا آدم علیہ السلام سے حضرت عبد اللہ وسیدہ آمنہ تک سب موحد تھے، ان میں کوئی کافر نہ تھا اور اس پر آیت کریمہ شاہد ہے، چنانچہ رب فرماتا ہے: الَّذِي يَرُكَ حِينَ تَقُوْمُ وَ تَقَلُّبَكَ فِي السَّجِدِينَ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسکی تفسیر میں مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے پاک پشتوں میں دورہ کو اور ایک پدر کی پشت سے دوسرے پدر کی پشت میں منتقل ہوتا دیکھتا ہے یہاں تک کہ حضور کو اللہ تعالیٰ نے نبی بنا کر پیدا کیا تو نبوت کا نور آپ کے آبائے کرام میں ظاہر تھا۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔