کیا آزر کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا والد کہنے والا گمراہ ہے؟
(۱) کیا زید گمراہ ہے؟ اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ (ایک نمائش میں یہ مضمون درج تھا کہ آزر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تھے جو بت تراش تھے، زید نے اس پر سنیوں کے اعتراض کے جواب میں چار حوالے پیش کیے)۔
زید کے جوابوں کا جواب ہمارے اس فتویٰ سے ظاہر ہو گیا اور زید اگر دانستہ معاند نہیں نہ مرض قلب کا شکار تو اسے گمراہ کہنا صحیح نہیں البتہ اتباع جمہور محققین کا ضرور تارک ہے اور خاطی ہے اور اس کے قول سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کی طرف کفر کی نسبت لازم آتی ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے آبائے کرام میں ہیں تو یہ بات حضور علیہ السلام کے لئے مظنہ اذیت ہے اور ان کی اذیت عذاب الیم کی موجب ہے۔ قال تعالیٰ: اِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ۔ اسی لئے علما نے ابوین کریمین میں سے کسی ایک کی نسبت یہ کہنے کی ممانعت فرمائی کہ وہ جہنم میں ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔