آزر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تھے یا چچا؟
سوال
(۳) آذر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد تھے یا چچا ؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
آزر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد نہ تھے ، ان کے والد کا نام تارح تھا اور آزر آپ کے چچا کا نام ہے جو کافر تھا۔ یہی مسلک بکثرت نسابین (یعنی وہ لوگ جو شجرہ نسب بیان کرتے ہیں ) کا ہے اور سید نا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما اور سلف کی ایک جماعت کا بھی یہی قول ہے۔ ... باعتبار لغت یوں ہے کہ لفظ اب کا اطلاق چا پر شائع و ذائع ہے اور اس کی نظیر قرآن کریم میں موجود ہے کہ اسماعیل علیہ السلام کو اب (باپ ) فرمایا حالانکہ وہ چچا ہیں۔ امام جلال الدین سیوطی نے ایک اثر سے ثابت فرمایا کہ وہ ابراہیم علیہ السلام کا چچا ہی تھا جس کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعائے مغفرت فرمائی تھی پھر جب آپ کو اس کا حال روشن ہوا تو آپ اس سے بیزار ہو گئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۱۱–۳۱۸
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
آزر کو والد قرار دینے کے لیے پیش کیے گئے حوالوں کی علمی حیثیت
باب: کتاب العقائد
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے حقیقی والد کا نام اور ان کا دین
باب: کتاب العقائد
کیا آزر کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کا والد کہنے والا گمراہ ہے؟
باب: کتاب العقائد
تمام انبیاء کرام علیہم السلام کے والدین کے عقیدے کے متعلق شرعی حکم
باب: کتاب العقائد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاحت اور لفظ نمکین کے معنی کی تحقیق
باب: کتاب العقائد