سنیما دیکھنے اور داڑھی منڈانے والے فاسق کی امامت اور نماز کا حکم
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ایک حافظ قرآن ہے وہ سنیما دیکھتا ہے اور داڑھی کترواتا ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اس کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ المستفتى : : محمد حسین محله باغ احمد علی تالاب ضلع بریلی شریف
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: سنیما دیکھنا حرام بد کام بدانجام ہے یونہی حد شرع سے داڑھی کم کرانا بھی حرام اور علانیہ ان جرائم کا مرتکب فاسق معلن اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ۔ غنیہ میں ہے: ،، لوقدموا فاسقايأثمون ) اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیر نی واجب ہے۔ در مختار میں ہے: كل صلؤة اديت مع كراهة التحریم تجب اعادتها “(۲) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۷ رمضان المبارک ، ۱۴۰۰ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۴۹۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
داڑھی منڈانا حرام اور مشابہت کفار ہے، داڑھی منڈانے والے کی امامت و اذان کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
شراب پلانے اور بدکاری کرانے والے فاسق کی امامت اور اس کی دعوت کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
سجدہ قبر کے متعلق نزاع اور مسلمان کی تکفیر سے متعلق حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
غیر شادی شدہ شخص کی امامت کا شرعی حکم کیا ہے؟
باب: کتاب الصلوٰۃ
فسق و فجور میں مبتلا کو امام بنا نا گناہ ! فاسق کو آگے بڑھانے والے گنہ گار ہیں! کراہت پر مشتمل نماز کا اعادہ واجب ہے!
باب: کتاب الصلوٰۃ