متولیانِ مسجد کی برطرفی، سنی حنفی ہونے کا معیار اور مسجد میں درسِ حدیث کا شرعی حکم
حوالہ کر دی۔ اب کسی کو یہ اختیار ہے کہ ان میں سے کچھ متولیان ( ٹرسٹیان ) کو کم کر دیا جائے؟ جبکہ متولیان صوم وصلوٰۃ کے پابند اور غیر اخلاقی فعل سے دور ہیں۔ (۴) امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک پر چلنے والے مسلمان سنی مسلمان ہیں یا نہیں؟ (۵) بعد نماز مسجد سے صحن میں درس حدیث اجتماعی طور پر دینا درست ہے یا نہیں ؟
الجواب: (۱) نہیں جبکہ عزل کی کوئی وجہ شرعی نہ ہو۔ در مختار میں ہے: لا يصح عزل صاحب وظيفة بلاجنحة (1) وجہ شرعی سے معزول کرنا جائز بلکہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) اس جگہ کا عرف یہی ہے کہ متولی مسجد میں بورڈ پر دینی باتیں لکھتے ہیں تو وہ حق انہی کا ہے لان المعروف كالمشروط، کذا فی الدر المختار) دوسرے کو انکی بغیر اجازت اس میں سبقت خلاف اولیٰ ہے مگر یہ امر دریافت طلب ہے کہ متولیان امام کے اس امر میں مزاحم کیوں ہیں؟ اگر اس کا سبب اختلاف عقیدہ ہے تو تفصیل لکھ کر معلوم کریں۔ (۳) بے وجہ شرعی کم کرنے کا اختیار نہیں۔ جو لوگ کم کرنا چاہتے ہیں وہ وجہ شرعی بیان کریں جس کی بنا پر وہ کمی چاہتے ہیں۔ واللہ تعالی اعلم (۴) جبکہ عقائد صحیحہ اہل سنت و جماعت رکھتا ہو اور دیو بندی اور تبلیغی نہ ہو۔ واللہ تعالی اعلم (۵) درست جبکہ سنی صحیح العقید و صیح طور پر تعلیم دیں۔ تبلیغی جماعت کی نام نہاد تعلیم جس کا مقصد اضلال مسلمین اور نئی قوم پیدا کرنا ہے جیسا کہ الیاس بانی تبلیغی جماعت کے ملفوظات میں ہے اور دینی دعوت سے ظاہر ہے ، حدیث کی تعلیم نہیں ، اس سے احتراز لازم بلکہ انہیں اپنی مسجد سے دور رکھنا فرض۔ (۱) الدر المختار، ج ۶، ص ۵۸۱ کتاب الوقف، دار الكتب العلمية، بيروت (۲) رد المحتار، ج ۴، ص ۲۷۲ ، دار الكتب العلمية، بيروت در مختار میں ہے : ” ويمنع منه وكذا كل مؤذولو بلسانه (1) واللہ تعالیٰ اعلم یہی حکم مودودی جماعت اور غیر مقلدین اور دیوبندیوں اور جملہ بد مذہبوں کا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۹؍ جمادی الاخری ۱۴۰۴ھ الاجوبة كلها صحيحة - معزول کرنے کے اسباب تحریر کر کے معلوم کریں بورڈ پر بعض جگہ نصیحت آمیز باتیں لکھی جاتی ہیں وہاں امام ہی کو حق ہوگا وجہ نزاع بتا کر معلوم کریں۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم