جاہل کا وعظ کہنا اور علمائے دین کی توہین کرنے کا شرعی حکم
ہے، قریباً چھ ہزار مسلمانوں کی بستی ہے اور سات مسجدیں ہیں تو اس موربی میں اچھے علمائے دین موجود ہیں اور سنی عقائد کے ہیں یہ آدمی بھی موربی میں رہتا ہے اور یہ آدمی شہر مور بی میں علماء اور مولوی کے خلاف بکواس کر رہا ہے۔ ہمارے شہر میں میلا دیں ہوتی ہیں اور اس میلاد میں علمائے دین کو بلاتے ہیں اور سوا دس روپے ہدیہ لیتے ہیں۔ اب یہ گجراتی پڑھا اور نرا جاہل صرف پانچ روپیہ میں میلا د پڑھتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ میں وعظ تقریر کرتا ہوں اور جو بھی آپ دو گے میں لے لوں گا، تو اب اکثر آدمی اس گجراتی اور جاہل کے مرید ہیں اور ہر جماعت والا ، ان سے وعظ و تقریر کرواتا ہے تو اب ان کے بارے میں کیا حکم ہے جو علم نہ رکھتا ہو اور قرآن بھی پڑھنانہ جانتا ہو، دین کی کوئی تعلیم نہ ہو، صرف گجراتی میں قصے اور گجراتی کتابیں پڑھ کر وعظ کرے تو کیا ایسا آدمی نماز پڑھا سکتا ہے؟ عید کی ہو یا جنازہ کی نماز ہوسکتی ہے؟ اور یہ وعظ تقریر کر سکتا ہے اور ایسے جاہل کے وعظ کے پروگرام کرانے والے کا کیا حکم ہے؟ قرآن وحدیث سے جواب دیجئے ۔ یہ خط مور بی سوار اشٹر کے علمائے دین کے کہنے سے لکھا گیا ہے تو آپ اس فتوی کا جواب جلد سے جلد دیں اور جواب صاف لفظوں میں دیں، آپ کو اللہ و رسول کا واسطہ، جلد سے جلد اس فتویٰ کا جواب روانہ کریں، ہمیں جلد اس کی ضرورت ہے اور کیونکہ کچھ جاہل لوگ محرم کے دس روز اس جاہل کی وعظ کا پروگرام کرنے والے ہیں اور وہ جاہل گجراتی مولوی مفت میں دس روز وعظ کرے گا یہ سنی علمائے دین کی توہین کے لئے ہو رہا ہے تو سنی عالموں کی لاج رہے، ایسا جواب دیجئے ،جلد سے جلد ۔ فقط سید محمد میاں ، ہاشم میاں بخاری، ساکن گھانچی محلہ ضلع راج کوٹ
الجواب: جو شخص مسائل شرعیہ سے بے خبر ہے، اسے وعظ کہنا حرام ہے۔ اوخویشتن گم است ورہبری کند۔ اور علماء کی شان میں بیہودہ بکو اس بھی حرام بد کام بد انجام بلکہ علماء نے کفر فر ما یا۔ اشتباہ میں ہے: الاستهزاء بالعلم والعلماء كفر () اس پر تو بہ لا زم اور تجدید ایمان و تجدید نکاح بھی کرے ورنہ ہر واقف حال مسلمان پر فرض ہے کہ اسے چھوڑے اور سوال سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شخص غالباً صحیح خواں نہیں لہذا بعد تو بہ بھی امام نہ کیا جائے کہ خطا سے مامون نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۵ رذی قعده ۱۳۹۸ھ قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی