علانیہ فلم دیکھنے والا ، داڑھی کٹانے والا فاسق ہے ! فاسق کو منبر پر بٹھانا جائز نہیں !
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین حسب ذیل مسئلہ میں کہ: زید عالم نہیں ہے، داڑھی بھی ایک مشت سے کم رکھے ہوئے ہے۔ اعلانیہ فلم دیکھتا ہے، امامت کرتا ہے، تقریر بھی کرتا ہے۔ کیازید کا تقریر کرنا، امامت کرنا درست ہے؟ تفصیل کے ساتھ جواب سے مطلع فرمائیے۔
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: زید صورت مسئولہ میں فاسق معلن ہے، اسے امام بنانا گناہ ہے۔ غنیہ میں ہے: لوقدموافاسقاياثمون (1) اور اسے منبر پر تقریر کرنا بھی حلال نہیں کہ منبر پر بیٹھنا معظم دینی کا حق ہے اور فاسق کی تعظیم شرعاً ناجائز تبیین میں ہے: قد وجب عليهم اهانته (۲) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۲۴ رذی الحجہ ۱۴۰۴ھ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۳ · صفحہ ۳۹۳
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
سلام کی شرعی حیثیت، دینی مصلحت کی بنا پر ترکِ سلام اور امام کو بلاوجہ معزول کرنے کا حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
دنیوی عناد کی بنیاد پر امام کی اقتدا نہ کرنے اور عید کی دوسری جماعت کا شرعی حکم
باب: کتاب الصلوٰۃ
مصلی امامت پر فائز ہونے کے لئے غلط اقدام فسق اور امام کے پیچھے پڑنا جرم عظیم ہے
باب: کتاب الصلوٰۃ
جمعہ کی اذانِ ثانی، ٹی وی دیکھنا اور جھوٹ بولنے والے عالم کی امامت
باب: کتاب الصلوٰۃ
داڑھی منڈا یا قرآن غلط پڑھنے والا امامت کا اہل نہیں ! ایسوں کو امام بنانے والے سخت گنہ گار ہیں !
باب: کتاب الصلوٰۃ