سلسلہ مداریہ سے بیعت اور غیر صحیح القراءت امام کی امامت کا حکم
زید سلسلہ مداریہ سے بیعت ہے۔ زید بلاکسی خرچہ یا نذرانہ کے نماز بھی پڑھاتے ہیں تو زید کی امامت درست ہے یا نہیں؟ امام کا تلفظ بھی صیح نہیں ہے اور امام سنی تھا اس کو علیحد و کر دیا ہے، متولی منع کرتا ہے کہ جو پہلا امام تھا وہ صحیح ہے مگر وہ جبرا امامت کرتا ہے یہ تحریر بقلم معز الدین صاحب ولد جلال الدین مرحوم موضع امر یا سید پور بریلی نے تحریر کیا ہے اور سوال یا مین خاں ولد عبدالرحمن خاں نے لکھا ہے۔ اس پر شریعت کا جو حکم ہو تحریر فرما کر مشکور فرمائیں۔ استنفتی : یا مین خال ولد عبدالرحمن خاں موضع امر یا سید پور ضلع بریلی شریف (یوپی)
الجواب: اگر واقعہ یہ ہے کہ امام مذکور ریح خواں نہیں ہے تو اسے امام بنانا گناہ ہے اور اس کی اقتدا میں نماز فاسد ہے۔ لوگوں پر لازم ہے کہ اسے امامت سے برطرف رکھیں اور صحیح القراءت لائق امامت کو معزول کیا ہے تو گناہگار ہوئے حق اللہ وحق العبد میں گرفتار ہوئے۔ شرعاً یہ دوسرا اگر واقعی لائق امامت ہے تو وہی امام ہے ان کے معزول کرنے سے وہ شرعاً معزول نہ ہو گیا۔ در مختار میں ہے: لا يصح عزل صاحب وظيفة بلاجنحة (1) لوگ تو بہ کریں اور اس لائق امامت کو اس کا منصب دیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله شب جمعه ۱۵ رذی قعده ۱۴۰۰ھ