امام کے غیر شرعی افعال، جھوٹ، نفاق اور مسجد کی املاک کے غلط استعمال کی شکایات
(الف) جناب انوار احمد پینٹر مستقل رہائش پذیر بریلی ملازم پنت نگر سے کہا کہ یہ لڑکا میرے عزیزوں کا ہے، میرا نہیں ہے، میرے ساتھ رہتا ہے۔ (ب) جناب سید سرور حسین شفیق صاحب جو کہ مستقلاً بریلی کے رہنے والے ہیں اور پنت نگر میں ملازم ہیں، ان سے کہا کہ یڑ کا کسی اور کا ہے اور میرے پاس قرآن حفظ کرنے کو رہتا ہے۔ حالانکہ وہ حفظ نہیں کرتا ہے۔ (ج) اس کے علاوہ یہ بات کہ وہ ان کا لڑکا ہے تین دو ایک سے کہی ہے۔ اس بات کی تحقیق اور شہادت لی گئی ہے برخلاف اس کے تمام لوگوں سے وہ اسے اپنا لڑکا کہتے ہیں، اس طرح انہوں نے ایک بہت بڑا جھوٹ بولا۔ (۳) مولوی صاحب مذکور نے ۲ / سگے بھائی مثلاً زید بکر کے درمیان اس طرح نفاق ڈالا کہ ڈاکٹر سید احمد علی صاحب سے کہا کہ زید کے تعلقات بکر کی بیوی سے ہیں ، ڈاکٹر سید احمد علی صاحب نے جو کہ آج کل مستقلاً بریلی رہائش پذیر ہیں اور پنت نگر میں پروفیسر ہیں، اس بات کی از روئے قرآن شہادت دی کہ مولوی صاحب نے ایسا کہا۔ اس طرح مولوی صاحب نے نفاق ڈالا ۔ (۴) اس کے علاوہ مندرجہ ذیل متفرق شکایات ہیں مولوی صاحب کے سلسلہ میں جن کی با قاعدہ تصدیق کر لی گئی ہے۔ (الف) مولوی صاحب اکثر وضو کرنے کی جگہ استنجا کرتے ہیں۔ (ب) مسجد کی چٹائیاں جلاتے ہیں۔ (ج) مسجد کی چٹائیاں پاخانے کی ٹی بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔ یعنی پاخانہ میں پردہ کی دیوار کے طور پر اُسے استعمال کرتے ہیں۔ (د) بلا اجازت مسجد کا پیٹر جلاتے ہیں جس کو پکڑ لیا گیا لیکن جھوٹ بولتے ہیں کہ میں نے صرف آج ہی جلایا تھا۔ (ح) وضو بنانے کا لوٹا پاخانہ میں استعمال کرتے ہیں ۔ (خ) لوگوں میں منافرت اور ایک دوسرے سے لڑائی گٹ بندی پیدا کرتے ہیں۔(ف) مولوی صاحب کا تقر ر مدرس کے طور پر ہوا تھا اور اعزازی طور پر نماز پڑھانے کو کہا گیا تھا مگر مولوی صاحب نے تین سال کے عرصہ میں بچوں کو بالکل نہ پڑھایا بلکہ بھگا دیا۔ کسی کو ایک سپارہ نہ پڑھا سکے بلکہ عوام میں ایک دوسرے کے خلاف پارٹی بازی چلائی تا کہ ان کی نوکری قائم رہ سکے۔ یہی نہیں بلکہ جب ان کو چیک کیا گیا تو پایا گیا کہ رجسٹر میں جھوٹی حاضری بھر دی ہے یہ پچاسوں بار پکڑا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ پایا گیا کہ جس وقت رجسٹر میں حاضری بھری ہے وہ خودرو در پور یارا مپور گئے ہوئے ہیں۔ اس طرح کھل کر ان
الجواب: مستفتیان : مسلمانان پنت نگر ، ڈاکٹر سید احمد علی، مقبول احمد ، رفیق احمد بر تقدیر صدق سوال و واقعیت الزامات و ثبوت فسق و شخص لائق امامت نہیں۔ اسے امام بنانا گناہ اور اس کی اقتدا میں نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ غنیہ میں ہے: ،، لو قدموا فاسقاياثمون (1) در مختار میں ہے: كل صلاة اديت مع كراهة التحريم تجب اعادتها (۲) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۵/ ذوالقعده ۱۴۰۴ھ